اسلام آباد(این این آئی)پرویزمشر ف کی واپسی،وفاقی حکومت نے حیرت انگیز فیصلہ کرلیا،وفاقی حکومت نے پرویزمشرف کے معاملے پرگوسلو پالیسی اختیارکرنےکافیصلہ کیاہے۔ذرائع کے مطابق پرویزمشرف کانام ای سی ایل سے فوری نکالنے کی ہدایات نہیں دی جائیں گی ¾ وزیراعظم پارٹی کے مرکزی رہنماﺅں سے غیر رسمی مشاورت کریں گے۔حکومتی ذرائع کے مطابق بیرون ملک روانگی کی جلدی مشرف کو ہے ¾حکومت کو نہیں ¾قانونی پہلوﺅں کے جائزے میں وقت لگ سکتا ہے ¾ حکومت آرٹیکل6کے مقدمے کے باعث مشرف کانام ای سی ایل میں ڈالنے پرغورکرےگی ¾پرویزمشرف کی بیرون ملک روانگی سے آئینی پیچیدگیاں پیداہوسکتی ہیں۔