فیصل آباد(نیوز ڈیسک) ضلعی انتظامیہ نے 10 سال سے برن سنٹر کی تعمیر میں لگی ہوئی ہے جو تاحال مکمل ہونے کا نام نہیں لے رہا جبکہ پنجاب حکومت کو بے وقوف بنا کر سب اچھا کی نوید سنائی جارہی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق صنعتی شہر فیصل آباد میں 10 سال قبل 2006 میں برن سنٹر کی منظوری دی گئی تھی جسے 22 ماہ میںمکمل ہونا تھا تاہم ضلعی انتظامیہ کی پیشہ وارانہ و مجرمانہ غفلت کے باعث 10 سال گزرنے کے باوجود برن سنٹر تکمیل تک نہیں پہنچ سکا۔ انتظامیہ نے پنجاب حکومت کو بے وقوف بنا کر وزیر اعلیٰ شہباز شریف کو سب اچھا کی رپورٹ پیش کردی جبکہ صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ کو 2 بار برن سنٹر کادورہ بھی کرادیا ہے۔انتظامیہ کی سستی کے باعث 478 ملین روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے برن سنٹر کی لاگت کا تخمینہ 1320 ملین روپے تک پہنچ گیا ہے۔دوسری طرف ایکسیئن بلڈنگز کا کہنا ہے کہ ہسپتال انتظامیہ کی نشاندہی پر 270 ملین کی لاگت سے تعمیر کا کام کیا جارہا ہے اور برن سنٹر کی عمارت 31 مارچ تک مکمل ہوجائے گی۔
فیصل آباد کے برن سنٹر کی 3 سال قبل لی گئی ایک تصویر جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 7 سال گزرنے کے باوجود بلڈنگ کا بنیادی ڈھانچہ ہی مکمل نہیں کیا جاسکا۔
ضلعی انتظامیہ نے پنجاب حکومت کو ماموں بنادیا، 22 ماہ میں بننے والا برن سنٹر 10 سال بعد بھی زیر تعمیر

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں