ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

سپریم کورٹ نے ماڈل ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا فیصلہ عبوری طور پر معطل کردیا

datetime 17  مارچ‬‮  2016 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سپریم کورٹ نے خوبرو ماڈل ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ عبوری طور پر معطل کردیا ہے اور ایان علی کے وکیل لطیف کھوسہ سے کسٹم کی درخواست پر سات روز میں جامع جواب طلب کرلیا ہے ۔یہ حکم جسٹس اعجاز افضل خان کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے جمعرات کے روز کسٹم کے وکیل فرحت نواز ایڈووکیٹ کے دلائل سننے کے بعد جاری کیا جس میں انہوں نے موقف اختیار کیا کہ ماڈل ایان علی کیخلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ چل رہا ہے اگر ان کا نام ای سی ایل سے خارج کیا گیا تو یہ بیرون ملک فرار ہوسکتی ہیں اور اس کیخلاف جاری کارروائی رک جائے گی سندھ ہائی کورٹ نے ان کو پوری طرح سنا نہیں ہے اور آئین اور قانون کے برعکس فیصلہ دیتے ہوئے ایان علی کا نام ای سی ایل سے خارج کرنے کا حکم دیا تھا پانچ لاکھ سے زائد امریکی ڈالر ائرپورٹ سے برآمد ہوئے تھے اور اس حوالے سے تمام شوائد بھی موجود ہیں اس لئے سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے وزارت داخلہ کو حکم دیا جائے کہ ایان علی کا نام ای سی ایل میں برقرار رکھا جائے اس دوران سردار لطیف کھوسہ نے ایان علی کی جانب سے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ کسٹم حکام وفاقی حکومت نہیں ہیں اس لئے ان کی درخواست کے کئی پہلوﺅں پر اعتراضات ہیں چاہتے ہیں کہ اس پر جواب داخل کریں اس پر عدالت نے کہا کہ آپ کتنے روز میں یہ جواب داخل کرسکتے ہیں اس پر لطیف کھوسہ نے کہا کہ آپ مجھے سات روز دے دیں اس دوران وہ جامع جواب داخل کرادینگے جب عدالت نے سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ عبوری طورپر معطل کرنے کیلئے بات کی تو لطیف کھوسہ نے اس کی مخالفت کی اور کہا کہ ایسا نہ کریں ایان علی کیخلاف کسی قسم کا کوئی ثبوت موجود نہیں ہے اور نہ ہی ان کو ناکافی شوائد کی بنیاد پر سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل کیاجاسکتا ہے اس پر عدالت نے کہا کہ جب تک اس کیس کا فیصلہ نہیں ہوجاتا اس وقت تک سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل کرنا پڑے گا لطیف کھوسہ نے بار بار عدالت سے استدعا کی کہ مگر عدالت نے ان کی استدعا مسترد کردی اور مقدمے کی سماعت ایک ہفتے کیلئے ملتوی کرتے ہوئے سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ عبوری طور پر معطل کر دیا ہے اور ایان علی کے وکیل کو ہدایت کی ہے کہ وہ سات روز میں جامع جواب عدالت میں پیش کریں۔ واضح رہے کہ سندھ ہائی کورٹ نے ایان علی کا نام ای سی ایل سے خارج کرنے کا حکم دیا تھا تاہم اس دوران یہ بھی کہا تھا کہ جب تک کسٹم حکام درخواست سپریم کورٹ میں دائر نہیں کردیتے اس وقت تک عدالت عالیہ کے حکم پر عملدرآمد رکا رہے گا کسٹم حکام کو دس روز میں اپیل سپریم کورٹ میں دائر کرنا تھی انہوں نے رواں ہفتے یہ اپیل دائر کی جس کو عدالت نے سماعت کیلئے مقرر کیا تھا اور اس کی گزشتہ روز سماعت ہوئی

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…