ہفتہ‬‮ ، 26 جولائی‬‮ 2025 

ملتان,این اے 153 میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ جاری

datetime 17  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان(نیوز ڈیسک)ملتان کےحلقہ این اے 153 جلال پور پیر والا میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے ۔ ن لیگ، پی ٹی آئی، پی پی میں کانٹے کا مقابلہ شام 5 بجے تک جاری رہے گا ۔ امن و امان قائم رکھنے کے لئے فوج کو بھی تعینات کیا گیا ہے ۔ این اے 153 جلال پور پیروالا میں ضمنی انتخاب کے لئے10 امیدوار میدان میں ہیں لیکن اصل مقابلہ مسلم لیگ ن کے رانا قاسم نون، تحریک انصاف کے غلام عباس کھاکھی اور پیپلزپارٹی کے امیدوار محمد اکرم کنہوں کے درمیان متوقع ہے۔ اس حلقے میں 3لاکھ 79 ہزار اور 962 ووٹرز ہیں ۔ کل 276 پولنگ اسٹیشنوں میں سے 75 پولنگ اسٹیشن ایسے ہیں جنہیں حساس قرار دیا گیا ہے۔شہر میں امن و امان قائم رکھنے کے لئے فوج کو بھی تعینات کیا گیا ہے جو حساس پولنگ اسٹیشن پر بھی تعینات رہے گی ۔ این اے 153 کی نشست مسلم لیگ ن کے سابق ایم این اے دیوان عاشق بخاری کی جعلی ڈگری پر نااہلی کے باعث خالی ہوئی تھی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…