ہفتہ‬‮ ، 26 جولائی‬‮ 2025 

یوم پاکستان کے موقع پر مسلح افواج کی پریڈ کیلئے تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں

datetime 16  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(نیوز ڈیسک ) یوم پاکستان کے موقع پر مسلح افواج کی پریڈ کیلئے تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں، پریڈ وینیو شکر پڑیاں پر تینوں مسلح افواج سمیت مختلف اداروں نے ریہرسل میں حصہ لیا، 21 مارچ کو فل ڈریس ریہرسل ہو گی ، فل ڈریس ریہرسل اور یوم پاکستان کی پریڈ کے موقع پر سفر کرنیوالوں کی سہولت کیلئے خصوصی ٹریفک پلان تشکیل دیدیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق یوم پاکستان (23 مارچ) کی پریڈ کی تیاریاں پاکستان کی تاریخ میں انتہائی اہمیت کی حامل ہیں اس دن کو شایان شان طریقے سے منانے کیلئے مسلح افواج کی یوم پاکستان پریڈ اسلام آباد میں منعقد ہو گی۔ سفر کرنیوالوں کی سہولت کیلئے 21 مارچ کو فل ڈریس ریہرسل اور 23 مارچ کو یوم پاکستان کے موقع پر خصوصی ٹریفک انتظامات کئے گئے ہیں ٹریفک پلان کی تشہیر الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے ذریعے کی جائیگی۔ 23 مارچ کی پریڈ کیلئے تیاریاں عروج پر ہیں بدھ کو پریڈ کی ریہرسل پریڈ وینیو شکرپڑیاں پر کی گئی جس میں پاکستان آرمی ، نیوی ، پی اے ایف ، فرنٹیئر کور،ناردن لائٹ انفنٹری ، مجاہد فورس، اسلام آباد فورس، تینوں افواج کی لیڈی آفیسرز ، تینوں افواج کی نرسنگ سروس ، گرلز گائیڈ ، بوائز سکاﺅٹس ، تینوں مسلح افواج کے سپیشل سروس گروپ ، آرمڈ کور، آرٹیلری ، آرمی ایئر ڈیفنس ، سگنلز انجینئرز ، آرمی سٹریٹجک فورس کمان، کیمل بینڈ اور پریذیڈنٹ باڈی گارڈ نے شرکت کی ۔ پی اے ایف کے لڑاکا طیارو ں، پاکستان نیوی کے طیاروں اور آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹرز نے بھی یوم پاکستان کی پریڈ کیلئے ریہرسل کی ۔ پی اے ایف کی شیر دل ٹیم ، جے ایف تھنڈر 17 اور ایف 17 کے فضائی مظاہرے بھی ریہرسل کا حصہ تھے ۔ تینوں افواج کے سکائی ڈائیورز نے پیرا جمپس کا مظاہرہ کیا ڈائریکٹر جنرل جائنٹ سٹاف لیفٹیننٹ جنرل نجیب اللہ خان ، ایڈجوٹینٹ جنرل پاکستان آرمی لیفٹیینٹ جنرل ضمیر الحسن شاہ اور کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ملک ظفر اقبال کے علاوہ تینوں مسلح افواج کے نمائندوں اور منتظمین نے ریہرسل دیکھی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…