اسلام آباد (نیوز ڈیسک) حکومت اور اپوزیشن کے مابین پی آئی اے کو کمپنی کا درجہ دینے کیلئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آئندہ ہفتے بلانے پر اتفاق ہو گیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے اور پی آئی اے کو کمپنی کا درجہ دینے کیلئے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات ہوئے مذاکرات میں سپیکر ایاز صادق، وفاقی وزیر زاہد حامد، محمود خان اچکزئی اور اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ شریک ہوئے جس میں میں پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آئندہ ہفتے بلانے پر اتفاق ہوا ۔اپوزیشن کی تجویز پر پی آئی اے کی نجکاری کیلئے حکومت نگراں کمیٹی کیلئے رضا مند ہو گئی ، پارلیمنٹ کی مشترکہ کمیٹی اتفاق کرے گی کہ پی آئی اے کے ایک ملازم کو بھی فارغ نہ کیا جائے۔ پی آئی اے کے 26 فیصد شیئر خریدنے والی کمپنی کے سامنے درجن کے قریب نئے جہاز خریدنے کی شرط بھی رکھی جائے گی۔