ہفتہ‬‮ ، 26 جولائی‬‮ 2025 

حکومت نے مشرف کو ملک سے باہر جانے کی اجازت کی مخالفت نہیں کی ، اٹارنی جنرل کی رضامندی سے ہی بات ہوئی ہوگی ، خورشید شاہ

datetime 16  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہاہے کہ حکومت نے پرویز مشرف کو ملک سے باہر جانے کی اجازت کی مخالفت نہیں کی ، اٹارنی جنرل کی رضامندی سے ہی بات ہوئی ہوگی ، حکومت پہلے ہی مشرف کے معاملے پر دباﺅ میں تھی ، لگتا ہے مشرف کو ملک سے باہر جانے کی اجازت ملنے سے نواز شریف بھی راضی ہیں ، آئین کے آرٹیکل 6 سے زیادہ طاقتور کوئی اور قوتیں ہیں۔ بدھ کو میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کے دوران اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا کہ حکومت نے سپریم کورٹ میں پرویز مشرف کو ملک سے باہر جانے کی اجازت کی مخالفت نہیں کی، اٹارنی جنرل کی رضامندی سے ہی بات ہوئی ہوگی۔خورشید شاہ نے کہاکہ حکومت نے ذہانت کا مظاہرہ کرتے ہوئے معاملہ اپنے اوپر نہیں آنے دیا اور جان چھڑانے کے لیے معاملہ سپریم کورٹ کے حوالے کیا۔اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ حکومت پہلے ہی پرویز مشرف کے معاملے پر دباو ¿ میں تھی، لگتا ہے پرویز مشرف کو ملک سے باہر جانے کی اجازت ملنے سے نواز شریف بھی راضی ہیں ،آئین کے آرٹیکل 6 سے زیادہ طاقتور کوئی اور قوتیں ہیں ، آئین میں آرٹیکل چھ شامل کرنے والے بھٹو کو بھی یہ آرٹیکل نہیں بچا سکا۔ خورشید شاہ نے کہاکہ آرٹیکل چھ کی وجہ سے پرویز مشرف سے زیادہ نواز شریف متاثر ہوئے اب وہ ہی خاموش ہیں تو باقی جماعتوں نے کیا کرنا ہے۔ انہوںنے کہاکہ مشرف کے بیرون ملک جانے پر کوئی اعتراض نہیں لیکن اگر وہ واپس نہ آئے تو عدالت ذمہ دار ہوگی۔خورشید شاہ نے کہا کہ مشرف کے بیمار ہونے پر اندازہ ہو گیا تھا کہ وہ میڈیکل گراو ¿نڈز پر باہر چلے جائیں گے۔ یہ مشرف ہی تھے جنہوں نے نواز شریف کی حکومت کو غیر آئینی طور پر ختم کیا اگر وہ پھر بھی خاموش ہیں تو ہم کیا کرسکتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…