جمعہ‬‮ ، 12 ستمبر‬‮ 2025 

سنی اتحاد کونسل نے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے دس نکاتی فارمولا پیش کردیا

datetime 16  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوز ڈیسک) سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے دس نکاتی فارمولا پیش کردیا ۔ انہوں نے اپنے فارمولے میں دی گئی تجاویز میں کہا ہے کہ داعش ، القاعدہ اورپاکستانی طالبان جیسی تنظیموں کے خلاف تمام مکاتب فکر کی طرف سے اجتماعی فتویٰ جاری کروایا جائے ۔ نیشنل ایکشن پلان پر عملدر آمد کی نگرانی کیلئے پارلیمانی کمیٹی بنائی جائے۔ نیکٹا کو مطلوبہ فنڈ فراہم کرکے فعال کیا جائے ۔ پاک افغان سرحد پر لیزر بردار دیوار تعمیر کی جائے اور چمن وطو رخم باڈر پر ویزہ اور پاسپورٹ کے بغیر آمدروفت روکی جائے ۔ افغان مہاجرین کو واپس بھیجنے کیلئے عملی اقدامات تیز کئے جائیں ۔ دہشتگردی کے معاملہ پر بھارت اور افغانستان کی حکومتوں سے دو ٹو ک بات کی جائے اور عالمی دباﺅ کے ذریعے بھارت اور افغانستان کو دہشتگردی کی پشت پناہی سے روکا جائے۔ نیشنل ایکشن پلان پر عمل در آمد میں سستی اور غفلت کرنے والے سرکاری اداروں اور شخصیات کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔ نیشنل ایکشن پلان کی مخالفت کو جرم قرار دیا جائے۔ دہشتگردی اور انتہا پسندی ، فرقہ واریت کے خاتمے کیلئے فکری و نظریاتی تحریک چلائی جائے اور علماءکے ذریعے جہاد کا صحیح اسلامی تصور قوم کے سامنے پیش کیا جائے۔ دہشتگردوں کے فکری ردّ کیلئے مسلسل خطبات جمعہ دیئے جائیں اور میڈیا پر عوامی آگاہی کیلئے خصوصی مہم چلائی جائے۔ اسلام کے نام پر قتل و غارت کرنے والوں کے گمراہ کن نظریات کے ردّ کیلئے اسلامی نظریاتی کونسل کو ہدف دیاجائے۔



کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…