ہفتہ‬‮ ، 26 جولائی‬‮ 2025 

کراچی 10، تھانوں کی حدود میں سب سے زیادہ اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں ریکارڈ کی گئی،فیروزآبادتھانہ سرفہرست

datetime 16  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک) کراچی میں اسٹریٹ کرائم کا جن بے قابو ہو گیا، شہر قائد کے 10 تھانوں کی حدود میں سب سے زیادہ اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں ریکارڈ کی گئی ہیں جن میں سرفہرست فیروز آباد تھانہ ہے۔شہر قائد کا عام شہری اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں سے متاثر ہے۔ مسلح ملزمان شہر قائد کی مختلف شاہراہوں پر دندناتے پھر رہے ہیں، ملزمان کسی بھی شاہراہ پر شہریوں کو روکتے ہیں، چھینا جھپٹی کرتے ہیں اور فرار بھی ہو جاتے ہیں۔ شہر قائد کے دس تھانوں کی حدود میں سب سے زیادہ اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں ریکارڈ کی گئی ہیں۔فیروز آباد اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں پہلی پوزیشن پر آ گیا جہاں رواں سال 1 ہزار 461 موبائل فونز چھینے گئے ہیں۔ شاہراہ فیصل دوسرے، گلشن اقبال تیسرے اور کورنگی انڈسٹریل ایریا چوتھے نمبر پر ہے۔ عزیر بھٹی، تیموریہ، نیو ٹاو ¿ن تھانوں کی حدود میں بھی سب سے زیادہ اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں ریکارڈ کی گئی ہیں۔عزیز آباد، نارتھ ناظم آباد اور سچل تھانوں کی حدود میں بھی اسٹریٹ کرائم ایک اہم مسئلہ ہے۔ گلشن اقبال اور کورنگی انڈسٹریل ایریا میں 11 سو 31 موبائل فونز چھینے گئے ہیں۔ عزیز بھٹی، تیموریہ، نیو ٹاو ¿ن میں 8 سو 71 موبائل فونز چھیننے کی وارداتیں ریکارڈ کی گئی ہیں۔پولیس حکام کا دعوی ہے کہ ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری اور اغوا برائے تاوان کی طرح بہت جلد اسٹریٹ کرائم کا بے قابو جن بھی بوتل میں بند ہو جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…