ہفتہ‬‮ ، 26 جولائی‬‮ 2025 

چین کی کمیونسٹ پارٹی کے وفدکی عمران خان سے ملاقات، دورہ چین کی دعوت

datetime 16  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )چین کی کمیونسٹ پارٹی کے وفد نے اسسٹنٹ منسٹر مسٹر لی جون کی سربراہی پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے اسلام آباد میں ملاقات کی اور انہیں دورہ چین کی باضابطہ دعوت دی۔ مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری اعلامےے کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے دورہ چین کی دعوت قبول کرتے ہوئے وفد کا شکرےہ ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ چینی کمیونسٹ پارٹی اور پاکستان تحریک انصاف کے مابین تعلقات میں تسلسل اور تواتر وقت کی اہم ضرورت ہے۔ پاکستان اور چین کی عوام آپس میں ایک گہرے دوستی کے رشتے میں منسلک ہیں۔ انتہائی قلیل مدت میں عوام دوست پالیسیوں کے ذرےعے چین کی ترقی کی رفتار قابلِ تحسین ہے۔ اپنی گفتگو کے دوران چیئرمین تحریک انصاف نے وفد کے شرکاءکو پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے خصوصاً مغربی روٹ پر تحریک انصاف کے موقف پر تفصیلی روشنی ڈالی اور کہا کہ پاکستان کے نیم/غیرترقی یافتہ علاقوں میں بسنے والے عوام تک ترقی کے ثمرات پہنچنا انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ چیئرمین تحریک انصاف کو دورہ چین کی باضابطہ دعوت دیتے ہوئے چینی وفد کے سربراہ جناب لی جون کا کہنا تھا کہ چین کے دورہ سے تحریک انصاف کی قیادت کےلئے چینی ترقی کے ماڈل کوسمجھنے میں معاونت ملے گی اور چینی رہنماﺅں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کا موقع میسر آئے گا۔ ملاقات کے دوران دونوں جماعتوں کے مابین تعلقات کے استحکام اور فروغ کےلئے تنظیمی سطح پر وفود کے تبادلے کی اہمیت پر اتفاق کیا گیا۔ اس موقع پر چیئرمین تحریک انصاف نے ملاقات کےلئے تشریف لانے والے وفد کو پارٹی پرچم اور یادگاری شیلڈ بطور ہدےہ پیش کئے۔ اس موقع پر مرکزی سیکرٹری اطلاعات نعیم الحق، چیئرمین تحریک انصاف کے مشیر ڈاکٹر شہزاد وسیم، سینٹر شبلی فراز اور پاکستان میں چین کے سفیر مسٹر سن وی ڈونگ بھی موجود تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…