ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

نیواسلام آباد ایئرپورٹ،سول ایوی ایشن نے ایک اور بُری خبر سنادی

datetime 16  مارچ‬‮  2016 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )نیواسلام آباد ایئرپورٹ،سول ایوی ایشن نے ایک اور بُری خبر سنادی،لاگت میں مزید اضافہ ہوگا، قومی اسمبلی کی پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی نے نیو ائیر پورٹ کے حوالے سے سول ایوی ایشن اتھارٹی کے غلط بیان پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ یوں لگتا ہے کہ ایئرپورٹ کی لاگت 100 ارب سے تجاوز کر جائے گی ¾ پی اے سی کو گمراہ نہ کیا جائے ¾ گیس کنکشن کےلئے وزیراعظم سے رجوع کیا جائے اور پی اے سی کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر ایک ماہ میں جامع بریفنگ دی جائے جبکہ قومی اسمبلی کی پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کو سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ نیو اسلام آباد ایئرپورٹ آئندہ سال کے وسط تک مکمل ہوگا، منصوبے کے پی سی ون پر ایک مرتبہ پھر نظرثانی کرنا پڑےگی ¾ لاگت میں مزید اضافہ ہو گا۔ بدھ کو اجلاس پارلیمنٹ ہاﺅس میں پی اے سی کے چیئرمین سید خورشید احمد شاہ کی زیر صدارت ہوا جس میں شیخ رشید احمد، ڈاکٹر عارف علوی، شاہدہ اختر علی، جنید انوار چوہدری، میاں عبدالمنان، صاحبزادہ نذیر سلطان، شیخ روحیل اصغر، راجہ جاوید اخلاص اور دیگر کے علاوہ متعلقہ سرکاری اداروں کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ سول ایوی ایشن کی جانب سے نیو اسلام آباد ایئرپورٹ کے حوالے سے بریفنگ میں بتایا گیا کہ ایئرپورٹ کا پہلا پی سی ون 37 ارب روپے کا تھا لیکن اس میں اہم کام شامل نہیں تھے اس لئے اس کا نظرثانی شدہ پی سی ون 81 ارب روپے تک پہنچ گیا۔ پی اے سی کا کہنا تھا کہ پانی، زمین کی خریداری اور بجلی کی فراہمی سمیت کئی اہم چیزیں اب بھی پی سی ون میں شامل نہیں ہیں۔ سی اے اے نے کہا کہ فروری 2016ءتک منصوبے پر 52 ارب 54 کروڑ روپے خرچ ہو چکے ہیں۔ نئے ایئرپورٹ کو پانی کی فراہمی کے لئے راما ڈیم کے لئے زمین کی خریداری ابھی تک نہیں کی جا سکی ¾ ڈیم کی اراضی کے لئے رقم ضلعی انتظامیہ کو فراہم کر دی گئی ہے۔ پی اے سی کے مطابق راما ڈیم متاثرین کو ڈی سی ریٹ کی بجائے مارکیٹ ریٹ پر ادائیگیاں کی جائیں۔ بلا سوچے سمجھے دو رن ویز بنا دیئے گئے۔ عالمی معیار کے مطابق ان ویز کے درمیان ٹیکسی کا راستہ بھی نہیں رکھا گیا۔ ڈرین قریب ہونے کی وجہ سے ان ویز پر کریک پڑ گئے ہیں۔ ڈی جی سول ایوی ایشن کا کہنا تھا کہ نیو ایئرپورٹ کا منصوبہ ابھی 60 فیصد مکمل ہوا ہے۔ 63 فیصد ادائیگیاں کر دی گئی ہیں۔ نیو ایئرپورٹ کے پی سی ون پر دوبارہ نظرثانی کرنا ہوگی جس سے منصوبہ کی لاگت میں مزید اضافہ ہوگا۔ چیئرمین پی اے سی سید خورشید احمد شاہ نے کہا کہ یوں لگتا ہے کہ ایئرپورٹ کی لاگت 100 ارب سے تجاوز کر جائے گی۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی کے غلط بیان پر پی اے سی نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بریفنگ کے مطابق تو ایئرپورٹ منصوبہ پر 85 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔ آپ 60 فیصد بتا رہے ہیں، پی اے سی کو گمراہ نہ کیا جائے۔ ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بتایا کہ نیو اسلام آباد ایئرپورٹ دسمبر 2016ءکی بجائے آئندہ سال وسط تک مکمل ہوگا۔ تکمیل کے بعد ایئرپورٹ کو چار سے چھ ماہ تک آزمائشی طور پر استعمال کیا جائے گا۔ سیکریٹری سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کہا کہ نئے ایئرپورٹ کی شمس الملک انکوائری رپورٹ آ گئی ہے۔ رپورٹ کی روشنی میں ذمہ داران کا تعین کیا جا رہا ہے۔ خورشید احمد شاہ نے کہا کہ پی اے سی سول ایوی ایشن اتھارٹی کی بریفنگ سے مطمئن نہیں ہے۔ آئیسکو کے چیف ایگزیکٹو نے پی اے سی کو بتایا کہ اکتوبر 2015ءسے نیو اسلام آباد ایئرپورٹ کو بلا تعطل بجلی فراہم کی جا رہی ہے۔ ایم ڈی سوئی ناردرن نے پی اے سی کو بتایا کہ ایئرپورٹ کے لئے گیس کے چار کنکشن مانگے گئے تھے، دو دے دیئے ہیں۔ ریسٹورنٹ اور کیپٹو پاور پلانٹ کو پابندی کے باعث گیس کنکشن نہیں دیئے گئے۔ پی اے سی نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کو ہدایت کی کہ گیس کنکشن کے لئے وزیراعظم سے رجوع کیا جائے اور پی اے سی کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر ایک ماہ میں جامع بریفنگ دی جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…