بیس بگلہ (نیوز ڈیسک) آزاد کشمیر نویں پارلیمانی انتخابات سرپر‘مخلوط حکومت بنے گی‘تمام پارٹیاں ٹکٹ تقسیم کرنے میں تذبذب کا شکار‘ ہر حلقے سے ایک سے بڑھ کر ایک امیدوار نکل آیا‘کچھ سیاسی جماعتیں اتحاد کی دوڑ میں مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر سخت آزمائش میں پانچ سال ہونے کے باوجود اندر سے دھڑے بندی موجود ہے- راجہ مشتاق منہاس کی شمولیت سے راجہ فاروق حیدر کو سخت مشکلات کیونکہ فاروق حیدر ان کی شمولیت سے قبل وزیراعظم کے مضبوط امیدوار تھے لیکن مشتاق منہاس نے ان کی خواہشات پر پانی پھیر دیا-اس وقت مشتاق منہاس وزیراعظم پاکستان کے بہت قریبی اور خاص سمجھے جانے لگے اگر مسلم لیگ نواز اور مسلم کانفرنس کا اتحاد ہوا تو مسلم لیگ نواز میں ایک دھڑا اور بن سکتا ہے-