ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

محکمہ موسمیات کی پیش گوئی پھر سچ سامنے ہونا شروع،آئندہ تین دن میں کیا ہوسکتاہے،بتادیا

datetime 16  مارچ‬‮  2016 |

اسلام آباد (نیوزڈیسک) محکمہ موسمیات نے ملک کے بالائی علاقوں میں (آج) جمعرات سے ہفتہ تک مزید بارشوں کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہاہے کہ اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں بعض مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات سے ہفتہ کے دوران بالائی خیبرپختونخوا (مالاکنڈ، ہزارہ، مردان، پشاور، کوہاٹ ڈویژن)، فاٹا، گوجرانوالہ، راولپنڈی ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں اکثر مقامات پر بارش ہو گی۔ اس دوران مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی ڈویژن اور کشمیر میں بعض مقامات پر موسلادھار بارش/ ژالہ باری کے علاوہ سرگودھا، لاہور، فیصل آباد، ڈی آئی خان، بنوں اور ساہیوال ڈویژن میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ جمعرات اور جمعہ کے روز مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، راولپنڈی ڈویژن، فاٹا، اور کشمیر میں موسلا دھار بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ اور مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا تاہم شمال مشرقی بلوچستان (کوئٹہ، ژوب، سبی، قلات ڈویژن)، فاٹا میں کہیں کہیں اور مکران ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہوائیں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ خیبر پختونخوا میں کہیں کہیں اور کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد، بالائی پنجاب (راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، لاہور ڈویژن) میں چند مقامات پر تیز ہوائیں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا تاہم کوئٹہ، مکران، ژوب، بنوں، ڈی آئی خان ڈویژن میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش پسنی 5، بنوں، بارکھان، ژوب میں ایک ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ بدھ کو اسلام آباد میں پولن کی مقدار 11225 فی مکعب میٹر ریکارڈ کی گئی۔ادھر نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی سفارش پر سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ راولپنڈی نے ریسکیو 1122کو شدید بارشوں میں سیلابی کیفیت سے نمٹنے کےلئے 5الیکٹرانک کشتیاں فراہم کردیں ۔ شدید بارشوں کے نتیجے میں راولپنڈی اسلام آباد کے نشیبی علاقوں میں موثر ریسکیو آپریشن کے لیے ریسکیو 1122راولپنڈی کے پاس الیکٹرانک کشتیاں نہیں تھیں جس کو مد نظر رکھتے ہوئے این ڈی ایم اے نے حکومت پنجاب سے سفارش کی تھی کہ ریسکیو 1122راولپنڈی کو آپریشنل امور کے لیے الیکٹرانک کشتیاں فراہم کیں جائیں ۔

بنگالی حسیناﺅں سجنا سنورنا اس بار بھی کام نہ آیا، کیسے مایوس ہو کر رو رہی ہیں
 

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…