ہفتہ‬‮ ، 26 جولائی‬‮ 2025 

پشاور میں دہشت گردی کا واقعہ افسوسناک ہے، شاہ محمود قریشی

datetime 16  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پشاور میں دہشت گردی کا واقعہ افسوسناک ہے‘ نیشنل ایکشن پلان پر سختی سے عمل درآمد کی ضرورت ہے‘ دہشت گردی کے خلاف فوج اور پولیس کے جوان قربانیاں دے رہے ہیں‘ عجلت میں قانون سازی کا نقصان ہوگا‘ مذہبی جماعتیں کبھی دھمکیاں دیتی ہیں کبھی منحرف ہوجاتی ہیں‘ خواتین کے قانون کے حوالے سے مولانا فضل الرحمن نے ایک بھائی کو مورد الزام ٹھہرایا ہے اور ایک کو بری الذمہ۔ بدھ کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پشاور کا واقعہ افسوسناک ہے قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا پاکستان کو دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے قومی یک جہتی کی ضرورت ہے۔ نیشنل ایکشن پلان پر سختی سے عمل درآمد کی ضرورت ہے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فوج اور پولیس کے جوان جانوں کا نذرانہ پیش کررہے ہیں۔ تحریک نسواں بل پر پنجاب حکومت نے بڑا کام دکھایا ہے ۔ عجلت میں قانون سازی کی جائے گی تو اس کا نقصان ہوگا۔ مولانا فضل الرحمن کا احترام کرتا ہوں وہ مشرف‘ پیپلز پارٹی اور اب مسلم لیگ(ن) کی حکومت کا حصہ ہیں ۔مذہبی جماعتیں کبھی دھمکیاں دیتی ہیں کبھی منحرف ہوجاتی ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے کروڑوں عوام کی خواہشات پاکستان کی کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہیں ۔ مولانا فضل الرحمن حکومت کے حلیف ہیں ۔تحفظ خواتین قانون کے حوالے سے ایک بھائی کو مورد الزام ٹھہرایا ہے اور ایک کو بری الزامہ قرار دیا ہے۔ )

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…