منگل‬‮ ، 11 مارچ‬‮ 2025 

اقلیتوں کے لئے مذہبی تہواروں پر چھٹی کی قرارداد منظور

datetime 16  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )قومی اسمبلی نے اقلیتوں کے لیے ان کے مذہبی تہواروں کے موقع پرچھٹی کی قرارداد منظورکرلی ہے۔ قومی اسمبلی میں اجلاس کے دوران مسلم لیگ (ن) کے رکن رمیش کمارنے قرارداد پیش کی، جس میں کہا گیا تھا کہ ملک میں بسنے والی اقلیتوں کے مذہبی تہواروں دیوالی، ہولی اور ایسٹر کے موقع پر ان کے لیے چھٹی کا اعلان کیا جائے۔ قرارداد پر بحث کے دوران وزیر مملکت برائے مذہبی امور پیر امین الحسنات نے ایوان کو بتایا کہ چھٹیوں کا اختیار وزارت داخلہ کے پاس ہے جب کہ وفاقی وزیراطلاعات پرویزرشید نے کہا کہ پاکستان میں چھٹیوں کی تعداد دنیا میں سب سے زیادہ ہے، پاکستان میں چھٹیوں کے معاملہ پر نظرثانی ہونی چاہیے، اگر چھٹیوں پر نظر ثانی کی جائے تو اقلیتوں کو چھٹیاں مل سکتی ہیں، انہوں نے درخواست کی کہ قرارداد کو مسترد نہ کیا جائے۔ بعد ازاں ایوان نے قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی، قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ایوان کی رائےہےکہ حکومت ہولی،دیوالی اورایسٹرپرعام تعطیلات کےاقدامات کرے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟


میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…