کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی کے علاقے کورنگی انڈسٹریل میں واقع پلاسٹک دانے کی فیکٹری میں آگ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہو گیاتاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔تفصیلات کے مطابق کورنگی کے علاقے حاجی ابراہیم گوٹھ میں واقع پلاسٹک کا دانہ بنانے والی فیکٹری میں بدھ کی علی الصبح اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ آتشزدگی کی فوری اطلاع فائر بریگیڈ کو دی گئی۔ ابتدائی طور پر فائر بریگیڈ کی دو گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے کے عمل کا آغاز کیا۔ تاہم آگ کی نوعیت کو دیکھتے ہوئے مزید ایک اور فائر ٹینڈر طلب کرلیا گیا۔ فائر بریگیڈ کے عملے نے ایک گھنٹے کی جدو جہد کے بعد آگ پرقابو پالیا۔ ابتدائی طور پر آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔ آگ لگنے کے باعث فیکٹری میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہوگیاتاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
کراچی,کورنگی میں پلاسٹک کی فیکٹری میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان
-
عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)
-
مکہ کی مسجد کے اندر غیر اخلاقی حرکت کرنے پرایک بنگلادیشی مرد اور ایک خاتون کو سزائے موت
-
حنا جاوید قتل کیس: مقتولہ سے زیادتی بھی کی گئی، ملازم سے ڈی این اے میچ کرگیا
-
گرج چمک کے ساتھ بارش،محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کےلیے خوشخبری، ایک ساتھ تین چھٹیاں
-
’’شیطان مر گیا‘‘: نانا پاٹیکر کے بیٹے کا تنوشری دتہ کے متنازع بیان پر ردعمل آگیا
-
بھارت اور ویسٹ انڈیز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں چھکوں کی برسات، نیا عالمی ریکارڈ قائم
-
شریاس ائیر نے اپنی ٹیم کی اننگ تین گیندیں قبل ختم کر کے سب کو حیران کر دیا
-
ای پاسپورٹ کا اجرا ! پرانے پاسپورٹ رکھنے والے کیا کریں گے؟
-
سعودی عرب میں نئے قوانین کا اعلان، خلاف ورزی پر بھاری جرمانوں کا فیصلہ
-
رات کو نوڈلز کھائے، صبح پورا خاندان مردہ پایا گیا
-
لندن میں دو نقاب پوشوں نے نواز شریف کی گاڑی کے شیشے توڑدیے
-
پاکستان کے کن شہروں میں بارش ہوگی؟ اہم پیش گوئی جاری



















































