ہفتہ‬‮ ، 26 جولائی‬‮ 2025 

کراچی میں بدامنی کا منصوبہ ناکام شاہ فیصل کالونی سے چھ ملزم گرفتار اسلحہ برآمد

datetime 16  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک)رینجرز نے کراچی میں بدامنی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے شاہ فیصل کالونی سے 6 ملزم گرفتار کر کے اسلحے کی کھیپ پکڑ لی ¾ ڈیفنس اور گلشن اقبال سے ماسٹر مائنڈ سمیت تین اغوا کاروں کو گرفتار کرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سندھ میں رینجرز کے ایکشن کے باعث کراچی بڑی تباہی سے بچ گیا۔ شاہ فیصل کالونی سے چھ ملزم گرفتار کر کے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کر لیاہے۔ برآمدکردہ اسلحے میں دو ایل ایم جیز ،7 ایس ایم جیز،18 رائفلز،7 پستول اور 11 کریکرز شامل ہیں۔ترجمان کے مطابق برآمد ہونے والا اسلحہ شہر میں دہشت گردی کیلئے استعمال کیا جانا تھا۔ ادھر رینجرز ٹاسک سیل نے مغوی کاشان سے تاوان لینے والے اغوا کاروں کی تلاش میں گلشن اقبال کے فلیٹ پر چھاپہ مار کر شواہد اور اسلحہ برآمد کر لیا جس کی بنیاد پر دستگیر سے اغواکار عدنان پکڑا گیاجس کی نشاندہی پر ڈیفنس سے ماسٹر مائنڈ توفیق جاگیرانی کو ساتھی سمیت گرفتار کر لیا گیا۔ کارروائی کے دوران مغوی کاشان سے وصول کردہ تاوان کی رقم جعلی کرنسی جعلی پاسپورٹ اور اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…