بدھ‬‮ ، 30 جولائی‬‮ 2025 

سمندر پار پاکستانی کیلئے خوش خبری ، بڑی خبر آ گئی

datetime 16  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کیلئے انٹرنیٹ اور موبائل فون کے استعمال پرغور کیا گیا ہے ، الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور بائیو میٹرک سسٹم کی خریداری کے لئے الیکشن کمیشن کے حکام اگلے ہفتے ٹینڈر جاری کریں گے انتخابی اصلاحات کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس پارلیمنٹ ہاو¿س میں منعقد ہوا اجلاس کے اجلاس کے بعد صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کمیٹی کے کنوینیر زاہد حامد نے بتایاکہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ تمام امیدواروں کومرد ووٹر کی تصاویر والی انتخابی فہرستیں فراہم کی جائیں گی تاہم خواتین کی تصاویر والی انتخابی فہرستیں فراہم نہیں کی جائیں گی اور خواتین کی تصاویر والی فہرستیں صرف پریذائڈنگ افسران کے پاس ہونگی انہوں نے بتایاکہ تمام ووٹر لسٹوں پر ان کی اشاعت کی تاریخ بھی درج کی جائے گی انہوں نے بتایا کہ سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے لئے انٹرنیٹ اور موبائل فون کے استعمال پر ڈاکٹر عارف علوی کی سربراہی میں قائم کمیٹی نے اپنی رپورٹ پیش کی ہے اور کمیٹی کی رپورٹ پر الیکشن کمیشن تجرباتی بنیادوں پر سمندر پار پاکستانیوں کی ووٹنگ کرانے کا بندوبست کرے گا انہوں نے بتایاکہ الیکشن کمیشن کے حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ انتخابات میں الیکٹرانیک ووٹنگ مشینوں اور بائیو میٹرک سسٹم کی خریداری کیلئے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئیں ہیں اور اگلے ہفتے ٹینڈر جاری کئے جائیں گے جبکہ امیدواروں کو ووٹر لسٹوں کی سافٹ کاپی فراہم نہ کرنے پر کمیٹی نے اگلے اجلاس میں سیکرٹری داخلہ اور چیرمین نادرہ کو طلب کر لیا ہے انہوں نے بتایاکہ کمیٹی نے انتخابی قوانین ایکٹ کو حتمی شکل دیدی ہے اور اب اس کی اخری چھان بین کی جا رہی ہے جس کے بعد اسے ایوان میں منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا۔



کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…