منگل‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2025 

پارٹی کے نام پر مشاورت آخری مرحلے میں ہے۔ 23 مارچ کو خوشخبری دیں گے،ڈاکٹر صغیر

datetime 15  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک) ایم کیوایم کے منحرف رہنماڈاکٹر صغیر احمدنے کہا ہے کہ پارٹی کے نام پر مشاورت آخری مرحلے میں ہے۔ 23 مارچ کو خوشخبری دیں گے۔ اپریل کے دوسرے ہفتے میں بڑا جلسہ دنیا دیکھے گی۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر صغیر احمدنے کہا کہ کراچی کو لندن یا پیرس بنانے کے دعوے نہیں کرتے، اگر شہر کی روشنیاں لوٹا دیں تو یہی بڑی بات ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ ہم کراچی کو دوبارہ تجارتی حب بنائیں گے۔پرانی پارٹی کی باتوں پر توجہ نہیں دیتے۔ ہم بڑے مقصد کے لیے آئے ہیں، لوگ ہمیں الجھاتے رہیں گے۔ قوم کی امیدوں کا مرکز بنیں گے۔ ہم وہ کام کریں گے جس مقصد کے لیے پاکستان بنا تھا۔ انہوں نے کہاکہ پارٹی کے نام کو حتمی مرحلے میں پہنچا دیا ہے۔ 23 مارچ کو پارٹی کے نام کو سامنے لائیں گے۔ نئی پارٹی کی اجازت کے لیے درخواست بھی دیں گے جس طرح دوسری جماعتوں کو اجازت ملی اسی طرح ہمیں بھی ملے گی۔ ڈاکٹر صغیر نے بتایا کہ اپریل کے دوسرے ہفتے میں بہت بڑا جلسہ کرینگے۔



کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…