منگل‬‮ ، 11 مارچ‬‮ 2025 

ذوالفقارمرزا بھی پیپلز پارٹی کی وکٹیں گرانے کے لیے تیار

datetime 15  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوز ڈیسک) پیپلز پارٹی میں فاروڈ بلاک بنانے کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں سابق صوبائی وزرا اراکین سندھ اسمبلی اور مختلف اضلاع کے صدور و جنرل سیریٹریز سمیت دیگر اہم شخصیات سے رابطے جلد متوقع ہیں۔ذرائع کے مطابق سابق صوبائی وزیر داخلہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کے پارٹی سے علیحدگی کے بعد سابق صوبائی وزیر میر نادر مگسی ، صوبائی وزیر میر ہزار خان بجارانی ، سابق رکن قومی اسمبلی سلیم جان مزاری ، علی گوہر مہر ، نواب شبیر چانڈیو صوبائی وزیر ریونیو مخدوم جمیل الزماں ، نواب یوسف تالپور ، نواب غنی تالپور سمیت دیگر رہنما پیپلز پارٹی کی قیادت سے ناراض نظر آتے ہیں۔ذرائع کے مطابق ناہید خان اور ڈاکٹر صفدر عباسی نے بھی پیپلز پارٹی کی ناراض اراکین سے رابطوں کا فیصلہ کرلیا ہے ۔اس ضمن میں جلد ایک نئی پارٹی بے نظیر بھٹو شہید کے نام سے وجود میں آنے کے امکانات بڑھ گئے ہیں ۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے میر ہزار خان بجارانی کی رہائش گاہ جا کر انہیں منانے کی کوشش کی جبکہ میر ہزار خان بجارانی ورکس اینڈ سروس کی وزارت چھن جانے کے بعد سے شدید نالاں ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟


میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…