منگل‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2025 

مشاورت کے بعد اعلان کرینگے کہ پارٹی کو کون لیڈ کرے گا،مصطفی کمال

datetime 15  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) معروف سیاسی رہنما مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ہم نفرت کو ختم کرکے محبت پھیلانے آئے ہیں ہمارا پہلا کام دوسروں کو تحمل سے سننا اور برداشت کرنا ہوگا ۔ ہماری پارٹی قومی سطح کی ہوگی کراچی سے خیبر تک تمام لوگوں سے رابطہ کرینگے 23 مارچ کو پارٹی کا نام سامنے آ جائے گا ۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مصطفی کمال نے کہا کہ ہم ایک قومی پارٹی لانچ کررہے ہیں جس میں کوئی آمریت نہیں ہوگی آنے والے دنوں میں پورا روڈ میپ دینگے 23 مارچ کو پارٹی سامنے آجائے گا انہوں نے کہا کہ ہمارے ماننے والے کی بنیاد دوسروں کو برداشت کرنا ہوگا ہمارا کارکن دوسروں کو تحمل سے سنے گا اور اپنی بات منوائے گا ہم ملک کے ہر کونے میں جائینگے اور تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے اچھے تعلقات قائم کرینگے انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں میں ہمیشہ کارکن قربانی دیتے ہیں اور لیڈر بڑی گاڑیوں میں پھر رہے ہوتے ہیں ہمارے لیڈر سے کارکن تک تمام لوگ محبت کرنے اور محبت پھیلانے والے ہوں گے ہم نفرت کو ختم کرنے آئے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم مشاورت کے بعد اعلان کرینگے کہ پارٹی کو کون لیڈ کرے گا جیسا شہر ٹکڑوں میں تقسیم ہوگیا ہم شہر کو اکٹھا کرینگے ہمارا مقصد لوگوں کو آپس میں جوڑنا ہے انہوں نے کہا کہ متحدہ کے قائد بتائیں انہوں نے عوام کیلئے کیا کیا ہے دو نسلیں تباہ کرنے کے بعد اب بھی انہیں سکون نہیں ملا ہم متحدہ میں رہے ہم بھی قصور وار ہیں



کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…