منگل‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2025 

عدالت نے لڑکی کو اغوا، ریپ اور زہر دینے کے الزام میں پانچ ملزموں کو ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا

datetime 15  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مظفرآباد (نیوزڈیسک)پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد کی مقامی عدالت نے ایک 19 سالہ لڑکی کو اغوا، اسے ریپ کرنے اور پھر زہر دینے کے الزام میں زیرِ حراست پانچ ملزموں کو دس روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔مظفر آباد کے سٹی تھانہ کے پولیس افسر پرویز حمید کے مطابق ملزمان کی عمریں 18 سے 19 سال کے درمیان ہیں اور انھیں ہسپتال میں چار روز تک علاج کے بعد ہوش میں آنے والی متاثرہ لڑکی کی نشاندہی پر گرفتار کیا گیا تھا۔گرفتار کیے جانے والے تمام ملزمان کا تعلق مظفرآباد شہر سے ہی ہے۔صحافی اورنگزیب جرال کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ جنسی زیادتی کا شکار بننے والی لڑکی کو پانچ دن قبل اس وقت اغوا کیا گیا تھا جب وہ نوکری کے بعد اپنیگھر جا رہی تھی۔پولیس کے مطابق ملزمان لڑکی کو اغوا کر کے شہر کے قریب ایک ویران علاقے میں لے گئے جہاں اسے گینگ ریپ کیا گیا۔نوجوان ملزمان نے اپنے جرم کو چھپانے کے لیے مغویہ کو زہر بھی دیا تھا اور پھر اسے مردہ سمجھ کر اس کے گھر کے باہر پھینک دیا۔لڑکی کے والدین نے اسے ہسپتال میں منتقل کیا جہاں وہ چار روز تک بے ہوش رہی تاہم ہسپتال کی انتظامیہ کے مطابق متاثرہ لڑکی کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں عموماً خواتین پر تشدد یا جنسی زیادتی کے واقعات بہت کم پیش آتے ہیں تاہم گذشتہ ایک ہفتے کے دوران یہ علاقے میں خواتین سے جنسی یا جسمانی تشدد کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔اس سے قبل راولاکوٹ میں ایک شوہر نے غیرت کے نام پر بیوی کی ناک کاٹ دی تھی۔



کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…