منگل‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2025 

اہل سنت والجماعت کے رہنما اورنگزیب فاروقی رہاکردیا گیا

datetime 15  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک) انسدادِ دہشت گردی عدالت سے ضمانت منظور ہونے کے بعد اہل سنت و الجماعت ( اے ایس ڈبلیو جے) کے رہنما اورنگزیب فاروقی کو پیر اور منگل کی درمیانی شب اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا۔ پولیس کے حوالے سے بتایا گیا کہ اورنگزیب فاروقی کو 6 جون 2015 کو نفرت انگیز تقریر کرنے کے الزام میں ٹیکسلا سے گرفتار کیا گیا تھا۔اہل سنت والجماعت کے رہنما کی ضمانت انسداد دہشت گردی عدالت نمبر ایک نے ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے اور 2 شخصی ضامنوں کی بنیاد پر منظور کی۔مولانا اورنگزیب فاروقی کی گرفتاری کے وقت اے ایس ڈبلیو جے کے جنرل سیکرٹری علامہ تاج محمد حنفی نے بتایا تھا کہ انھیں اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ اپنے خاندان کے ساتھ ایک ذاتی ٹرپ پر سفر کررہے تھے۔انھوں نے بتایا تھا کہ پارٹی کے مرکزی صدر مولانا اورنگزیب فاروقی نے گرفتاری سے ایک دن قبل مری میں ایک ریلی میں شرکت کی تھی جس کے بعد ان کے خلاف راولپنڈی پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا۔مولانا اورنگزیب فاروقی کی گرفتاری کے بعد جڑواں شہروں راولپنڈی۔اسلام آباد میں احتجاج بھی کیا گیا تھا۔



کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…