منگل‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2025 

گوادر سے کوئٹہ تک چین پاکستان اقتصادی راہداری کے مغربی روٹ کا پہلا حصہ رواں سال دسمبر میں مکمل ہو جائے گا، احسن اقبال

datetime 15  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ گوادر سے کوئٹہ تک چین پاکستان اقتصادی راہداری کے مغربی روٹ کا پہلا حصہ رواں سال دسمبر میں مکمل ہو جائے گا ، لاہور میں اورنج لائن ٹرین منصوبہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کا حصہ نہیں ، چین کی پرائیویٹ کمپنیاں پاکستان کی حکومت کی توانائی پالیسی کے مطابق توانائی کے منصوبے لگائیں گی۔وہ منگل کو یہاں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے منصوبہ بندی و ترقی کے اجلاس میں بریفنگ د ے رہے تھے احسن اقبال نے کہا کہ وفاقی حکومت نے اورنج لائن ٹرین منصوبے کے لئے کوئی فنڈز مختص نہیں کئے جبکہ صوبائی حکومت اپنے بجٹ اور اپنے وسائل سے یہ اہم منصوبہ مکمل کر رہی ہے۔ چین پاکستان اقتصادی راہداری کو قومی اہمیت کا منصوبہ قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یورپ اور امریکہ کے تھنک ٹینکس نے بھی اس اہم منصوبے کی وجہ سے پاکستان کو اب انتہائی مثبت تناظر میں دیکھنا شروع کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بڑے منصوبے کو کامیاب بنانا ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے۔ احسن اقبال نے کہا کہ میانمار، تھائی لینڈ جیسے ممالک میں بھی اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہو رہی ہے، 46 ارب ڈالر کے چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے بعد پاکستان بھی دیگر ممالک سے سرمایہ کاری کے حصول کے قابل ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری پر مکمل اتفاق رائے ہے کیونکہ یہ پاکستان کے لئے انتہائی سازگار منصوبہ ہے۔ توانائی اور ٹرانسپورٹ کے بنیادی ڈھانچے میں سرمایہ کاری سے متعلق احسن اقبال نے کہا کہ چین کی پرائیویٹ کمپنیاں پاکستان کی حکومت کی توانائی پالیسی کے مطابق توانائی کے منصوبے لگائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ گوادر سے کوئٹہ تک چین پاکستان اقتصادی راہداری کے مغربی روٹ کا پہلا حصہ اس سال دسمبر میں مکمل ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اقتصادی راہداری کے مغربی روٹ پر فاٹا یونیورسٹی، ژوب یونیورسٹی اور گوادر یونیورسٹی قائم کی جائیں گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…