منگل‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2025 

بھرپور طریقے سے مقابلہ کریں گے ایسے ریفرنس سے ڈرنے والے نہیں ‘ عبدالعلیم خان

datetime 15  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور این اے122سے پی ٹی آئی کے امیدوار عبدالعلیم خان نے اپنے خلاف ریفرنس دائر ہونے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایاز صادق جس قدر مرضی الیکشن کمیشن کو اپنے ساتھ ملا لے ہم ایسے ہتھکنڈوں اور ریفرنس سے ڈرنے والے نہیں ہر محاذ پر ان کا مقابلہ کریں گے آج یا کل دوبارہ الیکشن ضرور ہوں گے اور دھاندلی زدہ نواز لیگ کا پیچھا جاری رکھیں گے ۔عبدالعلیم خان نے کہا کہ ہم عوام کی عدالت میں بار بار جانے کو تیار ہیں انشا ءاللہ جیت عوام کی ہو گی اور شکست ضرور ان کا مقدر بنے گی عبدالعلیم خان نے کہا کہ ایاز صاد ق کا ریفرنس جھوٹ پر مبنی ہے الیکشن کمیشن این اے122میں 26ہزار ووٹوں کا اندراج اور ساڑھے 4ہزار ووٹ جو ڈیلیٹ ہوئے اس کا آج تک کوئی ثبوت نہیں دے سکا ،انہوں نے کہا کہ اسٹام پیپر کے معاملے پر ایاز صادق کا ریفرنس حقائق پر منفی ہے اور اسے ایک مرتبہ پھر عدالت کی منہ کی کھانا پڑے گی اور الیکشن کمیشن کو چاہیے کہ وہ کھلی کچہری لگا کر اُن 2ہزار لوگوں سے تصدیق کر لیں جن کے بیان حلفی ہم نے جمع کرائے تھے عبدالعلیم خان نے کہا کہ تحریک انصا ف نے ٹھوس ثبوتوں کے ساتھ الیکشن کمیشن سے رابطہ کیا تھا لیکن جعلی سپیکر کے جعلی کوآرڈینیٹر نے اپنا حق نمک ادا کیا اور الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے کے مصداق ہمارے خلاف ریفرنس داخل کرنے والے بھول چکے ہیں کہ انہوں نے ضمنی الیکشن میں دو نمبری کے کون کونسے طریقے استعمال کیے عبدالعلیم خان نے کہا کہ وہ اپنی لیگل ٹیم سے مشورہ کر کے اس ریفرنس کا قانونی جواب بھی جواب دیں گے ۔



کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…