منگل‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2025 

کامونکے ، بہن کی شادی والے دن بھائی موت کی وادی میں اتر گیا، باراتیوں کو جنازہ میں بھی شرکت کرنا پڑی

datetime 15  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کامونکے (نیوزڈیسک) بہن کی شادی والے دن بھائی موت کی وادی میں اتر گیا، باراتیوں کو جنازہ میں بھی شرکت کرنا پڑی۔بتایا گیا ہے کہ محلہ شریف پورہ کے رہائشی محنت کش ملک عنایت علی کی بیٹی کی گزشتہ روز شادی تھی اور اس سلسلے میں بارات فیصل آباد سے آئی،باراتیوں کے کھانے کیلئے انتظام کیا جا چکا تھا کہ سلاد کیلئے سامان کم پڑ گیا جس پر عنایت کا بارہ سالہ بیٹا شاہ زیب اپنے دیگر رشتہ داروں کے ہمراہ سلاد کیلئے سامان لینے چلا گیا کہ سبز منڈی کے سامنے جی ٹی روڈ پر سڑک عبور کرتے ہوئے وہاں سے گزرنے والے بجری سے بھرے ٹرک نے اسے کچل ڈالا حادثہ میں ٹرک کا پہیہ متوفی کے چہرے سے گزر گیا جس سے چہرہ بری طرح مسخ ہوگیا حادثے کی اطلاع ملتے ہی خوشیوں بھرے گھر میں کہرام مچ گیا متوفی کی نعش جب گھر پہنچی تو اس کی بہن کی بارات بھی آگئی جس پر باراتیوں کی خوشی غم میں بدل گئی اور ہر طرف آہ بکا شروع ہوگئی جس سے موقع پر موجود ہر شخص کی آنکھ اشکبار ہوگئی متوفی کے گھر والے اور بارات میں آئے باراتی دھاڑیں مار مار کر رونے لگے بعدازاں متوفی کی نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں اہلیان علاقہ اور باراتیوں نے شرکت کی اور متوفی کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا،متوفی کے والد عنایت علی نے صحافیوں کو بتایا کہ وہ اللہ کی رضا پر راضی ہے اور اس نے ٹرک ڈرائیور کو معاف کردیا ہے اور اس نے کہاکہ شادی کیلئے پکایا گیا کھانا براتیوں کو ضرور کھلایا جائے گا تاہم وہ بیٹی کی رخصتی دو،تین دن کے بعد کرے گا اس نے بتایا کہ اس کا چائے کا کھوکھا ہے جس سے وہ اپنے اہلخانہ کا پیٹ پالتا ہے۔



کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…