منگل‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2025 

جنرل راحیل شریف نے اہم منصوبے کا افتتاح کردیا

datetime 15  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(نیوزڈیسک)چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے پاکستان آرڈیننس فیکٹری کو مزید جدید ٹیکنالوجی استعمال کر کے دفاعی آلات کی برآمدات کیلئے نئی منڈیا ں تلاش کرنیکی ہدایت کی ہے تاکہ ملک کیلئے قیمتی زر مبادلہ حاصل ہو سکے۔آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے منگل کو پاکستان آرڈیننس فیکٹریز واہ کا دورہ کیا ، پی او ایف کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور استعداد کار بڑھانے کے مجوزہ منصوبوں کے حوالے سے پیشرفت کا جائزہ لینے کیلئے یہ آرمی چیف کا دوسرا دورہ تھا۔ پاک فوج کے سربراہ کو چیئرمین پی او ایف واہ لیفٹیننٹ جنرل عمر محمود حیات کی جانب سے واہ انڈسٹریل کمپلیکس اور مستقبل کے توسیعی منصوبوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ بعد ازاں آرمی چیف نے پیشرفت کا جائزہ لینے کیلئے کمپلیکس میں قائم فیکٹریوں کا دورہ کیا۔ توسیعی منصوبے کے تحت نئے اسلحہ پلانٹ کے افتتاح کے بعد چیف آف آرمی سٹاف نے انتظامیہ اور سٹاف سے خطاب بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ پی او ایف پاکستان کی سب سے پہلی دفاعی صنعت ہے جو پاکستان کی مسلح افواج کو جنگی سامان کی فراہمی میں گراں قدر کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے خاص طور پر آپریشن ضرب عضب کیلئے اسلحہ اور گولہ بارود کی تمام ضروریات پوری کرنے کیلئے پی او ایف کی کوششوں کو سراہا۔ اس موقع پر جنرل راحیل شریف نے طے شدہ اہداف کے حصول کیلئے پی او ایف کی موجودہ انتظامیہ کی کارکردگی اور لگن کی تعریف کی۔ آرمی چیف نے پیداوار بڑھانے کیلئے مزید جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کی ضرورت پر زور دیا تاکہ ملک پیرا ملٹری اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی اسلحہ اور گولہ بارود کی ضروریات کے حوالے سے بھی مکمل طور پر خود انحصاری حاصل کر سکے۔ آرمی چیف نے پاکستانی دفاعی سامان میں دیگر ممالک کی بڑھتی ہوئی دلچسپی اور پاکستان کی طرف سے سازو سامان کی پیداوار کا اعلیٰ ترین معیار حاصل کرنے کی وجہ سے برآمدات کے بڑھتے ہوئے امکان کے پیش نظر پی او ایف کو ہدایت کی کہ وہ نئی منڈیاں تلاش کرے اور برآمدات بڑھانے پر توجہ دے تاکہ ملک قیمتی زر مبادلہ حاصل کر سکے۔
Back to Conversion Tool



کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…