منگل‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2025 

آصف زرداری کب واپس آئیںگے؟ مصطفی کمال نے غداری کی تو۔۔! ڈاکٹرذوالفقار مرزا کی پیش گوئیاں

datetime 15  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بدین(نیوزڈیسک)سابق وزیر داخلہ سندھ اور پیپلز پارٹی کے منحرف رہنما ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے کہا ہے کہ آصف زرداری آرمی چیف کے ریٹائر ہونے کا انتظار کر رہے ہیں ان کے سبکدوش ہوتے ہی وہ بھی واپس آجائینگے ۔بدین میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ذوالفقار مرزا نے کہا کہ جب تک پیپلز پارٹی عوامی جماعت تھی وہ بھی پارٹی کے ساتھ تھے لیکن جب پیپلز پارٹی نے سندھ کی فروخت شروع کی وہ ان کے خلاف کھڑا ہوگئے ۔ آصف علی زرداری اپنے بیان کی وجہ سے ملک سے باہر ہیں اور آرمی چیف کے ریٹائر ہونے کا انتظار کررہے ہیں جیسے ہی وہ سبکدوش ہوں گے سابق صدر بھی ملک میں واپس آجائینگے۔ذوالفقار مرزانے کہا کہ اندرون سندھ بھی اردو بولنے والوں کی کافی بڑی تعداد موجود ہے جنہیں نظر انداز نہیں کیا جاسکتا، انہوں نے پہلے ہی تجویز دی تھی کہ ایم کیو ایم میں موجود اچھے لوگوں کو الگ کردیا جائے ۔ مصطفی کمال کی اور ان کے ساتھیوں کی ایم کیو ایم سے علیحدگی خوش آئند ہے۔ اگر مصطفی کمال ایسے ہی رہے تو ان کا مستقبل روشن ہے اور اگر انہوں نے بھی قوم سے غداری کی تو ان کا حشر بھی قائد ایم کیو ایم جیسا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ مصطفی کمال ان کی پرانی پریس کانفرنس سن کر ان میں سے اہم نکات نکال کر بولتے ہیں، اس لئے مجھے بھی اچھا لگتا ہے۔



کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…