منگل‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2025 

وزیر اعظم پنجاب کے حقوق نسواں بل سے لاعلم تھے،فضل الرحمان کا انکشاف

datetime 15  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیو زڈیسک) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے انکشاف کیا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف پنجاب کے حقوق نسواں بل سے آگاہ نہیں تھے،یہ قانون ان کے لئے سرپرائز تھا،نواز شریف نے میری موجودگی میں شہباز شریف سے اعتماد میں نہ لینے کا گلہ کیا،اور انھیں معاملہ جلد نمٹانے کی ہدایت کی ۔نجی ٹی وی کے مطابق منگل کو منصورہ میں دینی جماعتوں کی کانفرنس میں مولانا فضل الرحمان نے گزشتہ روز لاہور میں وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے ساتھ ہونے والی اپنی ملاقات کی تفصیلات سے شرکاء کو آگاہ کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ وزیر اعظم نواز شریف پنجاب اسمبلی سے پاس ہونے والے حقوق نسواں بل کی تفصیلات سے خود بھی لاعلم تھے اور انھوں نے اس کا اظہار میری موجودگی میں میاں شہباز شریف سے گلہ کرتے ہوئے کیا۔نواز شریف کا کہنا تھا کہ اتنے اہم بل سے متعلق انھیں اعتماد میں لیا جا نا چاہیے تھا۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ یہ بل وزیر اعظم کے لئے سرپرائز تھا اور ان کی حیرانگی میرے لئے بھی سرپرائز تھا۔نواز شریف نے شہاز شریف کو ہدایت کی کہ اس بل پر نظرثانی کی جائے اور معاملہ جلد سلجھایا جائے ۔مولانا فضل الرحمان کا یہ بیان کانفرنس کے شرکاء کے لئے بھی سرپرائز کا باعث بنا۔



کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…