منگل‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2025 

اہم شخصیات کیلیے سی این جی گاڑیوں کے استعمال پر پابندی

datetime 15  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک) پنجاب حکومت نے صوبے میں سی این جی اسٹیشن کھلنے کے بعد سلنڈر دھماکے اور دہشت گردی کے خدشہ کی وجہ سے وی وی آئی پیز کی نقل و حرکت کیلیے سی این جی گاڑیوں کے استعمال پر پابندی عائد کر دی ہے۔ بیوروکریسی کو بھی ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ گھروں اور دفاتر میں پارکنگ سے قبل سرکاری گاڑیوں کو چیک کیا جائے اس ضمن میں سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ کے پروکیورمنٹ اینڈ ٹرانسپورٹ ونگ نے صوبائی اداروں کے سربراہان، کمشنرز، ڈی سی اوز کو مراسلہ جاری کر دیا۔ ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس میں وی وی آئی پیز اور وی آئی پیزکی موومنٹ کیلیے سی این جی گاڑیاں استعمال کرنے کے ایشو کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میںفیصلہ کیا گیا کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کیلیے وی وی آئی پیز اور وی آئی پیز کی پروٹوکول ڈیوٹی کیلیے سی این جی گاڑیاں استعمال نہ کی جائیں، وی وی آئی پی ڈیوٹی کے علاوہ انتہائی ہنگامی حالات میںاگر سی این جی گاڑی کے استعمال کی ضرورت پیش آئے تو ان گاڑیوں کواستعمال سے قبل اسپیشل برانچ کے عملہ سے چیک کرایا جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…