منگل‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان کو قدرتی آفات کا خطرہ تیزی سے بڑھنے لگا، چیئرمین این ڈی ایم اے

datetime 15  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک) پاکستان کو قدرتی آفات کا خطرہ تیزی سے بڑھ گیا دسمبر 2015میں فرانس میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس پر انکشاف کیا گیا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے نتیجے میں آنے والی قدرتی آفات دنیا کے جن ممالک میں آئیں گی ان میں پاکستان چھٹے نمبر پر آگیا ہے جبکہ مارچ 2016میں یہ بری خبر آئی ہے کہ پاکستان دنیا میں سب سے زیادہ قدرتی آفات کا شکار ہونے والے ممالک کی صف میں چھٹے نمبر کے بجائے چوتھے نمبر پر آگیا ہے ۔ کراچی میں گزشتہ سال شدید گرمی کی لہر 12سو جانوں کو موت کی نیند سلا گئی۔ رواں سال میں بھی قدرتی آفات کا خطرہ سنگین صورت اختیار کرگیاہے۔سمندر کی طرف آفات آنے کا بڑا اندیشہ ہے ۔گلیشیئر پگھلنے سے چترال میں اچانک خوفناک سیلاب آیا تو سینکڑوں جانوں کو ہڑپ کرگیا۔ موجودہ اور آنے والے سالوں میں موسمیاتی تبدیلیوں میں پاکستان میں نقصان ہوگا یہ اہم انکشافات نیشنل ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی(این ڈی ایم اے)کے چیئرمین میجر جنرل اصغر نوازنے فرانسیسی سفیر کی طرف سے موسمیاتی تغیر و تبدل اور بین الاقوامی یوم نسواں کے حوالے سے اپنی رہائش گاہ پر منعقدہ کانفرنس کے موقع پر خطاب میں کیا ۔ فرانسیسی سفیر نے کہا کہ پاکستان میں عورتوں کے حقوق کا تحفظ ہو رہا ہے۔ عورتوں کی آبادی 52 فیصد ہے مگر قدرتی آفات سے مرنے والوں میں 75فیصد خواتین ہوتی ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹرشیری رحمٰن جو کہ سابق وزیر اطلاعات و نشریات بھی ہیں نے عالمی یوم خواتین اور موسمیاتی تبدیلیوں کے عالمی دن کے موقع پر کانفرنس کے انعقاد کرنے پر فرانسیسی خاتون سفیر کی کاوشوں کو سراہا ۔ شیری رحمن نے موضوع کے اعتبار سے جامع اور طویل دورانیے کی تقریر کی جبکہ فرانسیسی سفیر نے کانفرنس کے خدو خال اور فرانس میں حکومت کے کردار پر روشنی ڈالی جو وہ خواتین کے حقوق کے فروغ اور موسمیاتی تبدیلیوں سے خطے پر پڑنے والے برُے ا ثرات کو روکنے کے لئے اداکر رہی ہے۔جنگ رپورٹر حنیف خالد کے مطابق محکمہ موسمیات پاکستان کے سربراہ نے گزشتہ اور آنے والے سالوں میں پاکستان میں پانی کی شدید قلت، بڑے پیمانے پر سیلاب آنے، شدید گرمی سے اموات کے بارے میں ہیجان انگیز اعدادو شمار کانفرنس کے شرکاء کو بتائے۔ کانفرنس میں ارکان پارلیمنٹ کے علاوہ بڑی تعداد میں معروف خواتین نے شرکت کی۔



کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…