منگل‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2025 

قومی اسمبلی اجلاس ، پیپلز پارٹی نے کرکٹ ٹیم کی بدترین کارکردگی سے متعلق توجہ مبذول کرانے کا نوٹس واپس لے لیا

datetime 14  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)قومی اسمبلی میں پیپلز پارٹی نے قومی کرکٹ ٹیم کی بدترین کارکردگی سے متعلق توجہ مبذول کرانے کا نوٹس واپس لے لیا۔ پیر کو اجلاس کے ایجنڈے پر پیپلز پارٹی کے میر اعجاز حسین جکھرانی ، عمران ظفر لغاری، نعمان اسلام شیخ ، میر شبیر علی بجارانی اور شازیہ مری کا قومی کرکٹ ٹیم کی بدترین کارکردگی کو ایوان میں زیر بحث لانے کا ایک توجہ مبذول کرانے کا نوٹس موجود تھا مگر ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی نے ایوان کو آگاہ کیا کہ ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ جاری ہے اس معاملے پر ایوان میں بحث سے کھلاڑیوں کا مورال کم ہوگا اسی وجہ ارکان نے مذکورہ توجہ مبذول کرانے کا نوٹس واپس لے لیا ہے اس پر ایم کیو ایم کے اقبال محمد علی خان نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی کورننگ بورڈ کے ارکان گزشتہ 20 سال سے وہی ہیں انہی کی وجہ سے کرکٹ کا برا حال ہے پاکستان سپر لیگ سے کچھ اچھے کرکٹر سامنے آئے ہیں سلیکشن کمیٹی نے پی ایس ایل سے پہلے ٹیم سلیکٹ کر لی پی ایس ایل کے بعد اس ٹیم میں پھر تبدیلی کی گئی سلیکشن کمیٹی میں اہل لوگوں کو شامل کیا جائے شاہد آفریدی کو بوم بوم کس نے بنایا ۔پی سی بی کے خلاف نیب انکوائری کر کے ورلڈ کپ کے بعد موجودہ کرکٹ بورڈ میں تبدیلیاں کی جائیں اور میرٹ کے خلاف کوئی بات نہ کی جائے پیپلز پارٹی کے نواب یوسف تالپور نے کہا کہ شاہد آفریدی کے بیان کو منفی انداز میں نہ لیا جائے قومی ٹیم ایک دشمن ملک گئی ہے، شاہد آفریدی نے یہ بیان وہاں کے عوام کی ہمدریاں لینے کیلئے دیا ہے اس پر ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ پوری قوم کی دعائیں قومی ٹیم کے ساتھ ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…