منگل‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2025 

(ن) لیگ کے اہم رہنما ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شامل

datetime 14  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوزڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما میر شفیق خان کھوسو نے وزیراعلیٰ سندھ اور پی پی سندھ کے صد ر سید قائم علی شاہ اور ایم این اے فریال تالپر کی موجودگی میں اپنے قبیلے کے لوگوں کے ساتھ پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ شفیق کھوسو کا تعلق ضلع جیکب آباد سے ہے اور وہ ٹھل تعلقہ ضلع جیکب آباد کے معزز سیاسی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں ان کے والد میر دریاخان کھوسو رکن قومی اسیمبلی اور مجلس شوریٰ کے رکن تھے۔ انکے بڑے بھائی مرحوم میر حسن کھوسو پی پی کی ٹکٹ پر دو مرتبہ ایم پی اے منتخب ہوچکے ہیں۔ میر شفیق کھوسو نے سول سروس کو جوائن کیا تھا اور وہ سندھ حکومت سے بطور سیکریٹری کے ریٹائرڈ ہوئے۔ ریٹائیرمنٹ کے بعد انہوں نے پی ایم ایل (ن) کے پلیٹ فارم سے سیاسی زندگی کا آغاز کیا۔ میر شفیق کھوسو نے پی پی پی سندھ کے صدر اور وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اور ایم این اے فریال تالپر سے وزیراعلیٰ ہاﺅس میں ملاقات کی اور اپنے قبیلے کے لوگوں سپورٹرز او رورکرز کے ساتھ پی پی پی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ پی پی سندھ کے صدر اور وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے میر شفیق کھوسو اور ان کے لوگوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی کی جڑیں پاکستان باالخصوص صوبہ سندھ کے عوام میں بہت گہری ہیں اور پیپلزپارٹی صوبہ کے لوگوں کی خدمت میں یقین ر کھتی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ سند ھ کے لوگ پی پی پی کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میر شفیق کھوسو کی شمولیت پارٹی کے لئے اچھی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اچھے سول سرونٹ رہے ہیں اور اب وہ ایک اچھے سیاستدان ثابت ہونگے ۔ انہوں نے انکی اور ان کے لوگوں کی پی پی میں شمولیت پر زبردست طریقے سے خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ ان کی پی پی میں شمولیت سے پی پی پی جیکب آباد اور کشمور اضلاع میں مزید مستحکم ہوگی۔میڈم فریال تالپر نے شفیق کھوسو اور ان کے سپورٹرز اور ورکرز کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ یہ پیپلزپارٹی کی مقبولیت ہے کہ لوگ اس کے پلیٹ فارم سے سیاست کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میر شفیق کھوسو کے بھائی مرحوم میر حسن کھوسو ہمار ے ورکر اور ایم پی اے تھے اور اب انکے بھائی شفیق کھوسو نے بھی پیپلزپارٹی میں شمولیت اخیتار کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پی پی ایک خاندان کی مانند ہے اور ہم آپ کو اپنے خاندان میں خوش آمدید کہتے ہیں۔ پیپلزپارٹی میں شمولیت کرنے والوں میں میر عامر خان کھوسو ،میر فخرالدین کھوسو، حاجی خیر محمد کھوسو، محمد خان کھوسو، میر عمر خان کھوسو، ڈاکٹر زاہد خان کھوسو ، میر الطاف خان کھوسو، میر عاطف خان کھوسو ، میر حنیف خان کھوسو ، محمد عیسیٰ کھوسو، نذیر احمد کھوسو اور حامد خان کھوسو شامل ہیں۔ اس موقعہ پر سینیٹر سعید غنی ، ایم این اے اعجاز جکھرانی ، مرتضی وہاب، وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی وقار مہدی اور پولیٹیکل کوآرڈینیٹر صدیق ابو بھائی بھی موجود تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…