لاہور (نیوزڈیسک)پاکستان رےلوےز نے تبلیغی اجتماع کے شرکاءکی سہولت کے لےے کوئٹہ اور کراچی سے 14 مارچ 2016سے دو اسپےشل ٹرےنےں چلانے کا اعلان کر دیا ۔ پہلی ٹرےن کو ئٹہ سے صبح 8 بجے روانہ ہوکر جےکب آباد ۔ خانےوال سے ہوتی ہوئی اگلی صبح06:25بجے رائےونڈ پہنچے گی۔ دوسری ٹرےن کراچی سٹی سے صبح 10بجے روانہ ہوکر حےدرآباد ،روہڑی سے ہوتی ہوئی اگلے روز 7:15بجے رائےونڈ پہنچے گی۔ اسی طرح رائےونڈ سے کوئٹہ کے لےے واپسی کی ٹرےن 20مارچ کو رائےونڈ سے شام 04:15بجے روانہ ہوکر اگلے روز دوپہر 02:15بجے کو ئٹہ پہنچے گی اور کراچی کے لےے بھی رائےونڈ سے 20مارچ کو دوپہر 02:30بجے روانہ ہوکر اگلے روز کراچی سٹی 11:10بجے دِن پہنچے گی۔