لاہور(نیوزڈیسک)وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے محکمہ تعلیم کو یکم اپریل سے 5سال تک کی عمر کے تمام بچوں کا اسکولوں میں داخلہ یقینی بنانے کی ہدایت کر دی ،5 سال تک کی عمر کے بچوں کو اسکول نہ بھیجنے والے والدین کے خلاف بھی سخت کارروائی عمل میں لائی جائےگی۔وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر 9ڈویژنز کے 36اضلاع میںیکم اپریل سے نئے داخلوں کےلئے انرولمنٹ ایجوکیشن مہم شروع کی جا رہی ہے اور اس مہم کے دوران 5سال تک کی عمر کے تمام بچوں کو ہر صورت اسکولوں میں داخلہ فراہم کیا جائےگا۔بتایا گیا ہے کہ اس سلسلہ میں متعلقہ حکام کو خصوصی احکامات جاری کر تے ہوئے کہا گیا ہے کہ اس ضمن میں کوئی غفلت برداشت نہیں کی جائےگی ۔