منگل‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2025 

محمد حفیظ لائن پر آگئے،قومی ٹیم کا کامیا ب آغاز

datetime 14  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کولکتہ(نیوزڈیسک)محمد حفیظ لائن پر آگئے،ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے وارم اپ میچ میں پاکستان نے محمد حفیظ کے 75رنز کی بدولت سری لنکا کو 15 رنز سے شکست دے دی ¾ پاکستانی ٹیم نے مقررہ بیس اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 157رنز بنائے ¾سری لنکا کی ٹیم مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں 9وکٹوں پر 142رنزہی بنا سکی ¾ پاکستان کی جانب سے عماد وسیم نے چار ¾ محمد عرفان نے دو اور وہاب ریاض نے ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا ¾ کپتان شاہد آفریدی کوئی رن نہ بنا سکے ¾ چاراوور میں بغیر کسی وکٹ کے چالیس رنز دیئے ۔کولکتہ کے ایڈن گارڈن اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ورلڈکپ کے وارم اپ میچ میں پاکستان نے سری لنکا کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 157 رنز بنائے تاہم لنکن ٹائیگرز مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں 9 وکٹوں پر 142 رنز ہی بناسکی۔ دنیش چندیمل اور دلکارتنے دلشان نے اننگز کا آغاز کیا لیکن محمد عرفان نے دوسرے ہی اوور میں دلشان کو صفر پر پویلین بھیج دیا جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں چندیمل 30، تھریمانے 45، کپوگیرا14، اینجلے میتھیوز 10، سری وردانے 2، تھسارا پریرا 5، کولیسکرا 7 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔پاکستان کی جانب سے عماد وسیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کی جب کہ محمد عرفان اور وہاب ریاض ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے، کپتان شاہد آفریدی نے 4 اوورز میں بغیر کسی وکٹ کے 40 رنز دیے۔اس سے قبل پاکستانی کپتان شاہد آفریدی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، قومی ٹیم نے محمد حفیظ کے برق رفتار 70 رنز کی ہدولت مقررہ 20 اوورز میں 157 رنز بنائے۔ محمد حفیظ نے 49 گیندوں پر 9 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 70 رنز بنائے اور ناٹ آو¿ٹ رہے، شرجیل خان اور احمد شہزاد نے اننگز کا آغاز کیا تاہم 39 کے اجتماعی اسکور پر شرجیل خان 23 رنز بنا کر بولڈ ہوگئے۔ احمد شہزاد 18 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوئے جب کہ سرفراز احمد نے 13 اور عمر اکمل نے 19 رنز کی اننگز کھیلی، کپتان شاہد آفریدی ایک بار پھر ناکام رہے اور پہلی ہی گیند پر اپنا کھاتا کھولے بغیر آو¿ٹ ہو گئے۔سری لنکا کی جانب سے تشارا پریرا نے 2 جبکہ دشھمانتھا چمیرا، رنگنا ہیراتھ اور سنا نائکے نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…