بدھ‬‮ ، 12 اگست‬‮ 2026 

کراچی میں کیا ہونے والا ہے؟ فاروق ستار نے خطرناک ترین پیش گوئی کردی

datetime 14  مارچ‬‮  2016 |

کراچی(نیوزڈیسک)کراچی میں کیا ہونے والا ہے؟ فاروق ستار نے خطرناک ترین پیش گوئی کردی، شہر قائد میں ایم کیو ایم کی صفائی مہم کے چوتھے روز رنچھوڑ لائن میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا کہ کراچی میں پانی کی کمی سے فسادات پھوٹنے کا خدشہ ہے۔ ہم نے کراچی میں پانی کی منصفانہ تقسیم کو بھی یقینی بنانا ہے۔ کراچی والوں کو پانی کے نام پر لڑایا جا سکتا ہے۔ رضا ہارون کی مصطفیٰ کمال کے ساتھ شمولیت کے سوال پر انہوں نے کہا کہ قیاس آرائیوں میں نہیں جانا چاہئیے اللہ سب کو ہدایت دے۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں تمام اکائیوں کی یکجہتی لازم ہے۔ ٹیکس کوئی اور لے رہا ہے اور کام کوئی اور کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا صفائی مہم کے تمام کام اپنی مدد آپ کے تحت کر رہے ہیں۔ عنقریب 25 فیصد سے بڑھا کر 50 فیصد کچرا اٹھانے کے قابل ہو جائیں گے۔ روزانہ 10 سے 15 یوسیز میں صفائی کر رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)


ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…