اسلام آباد(نیوز ڈیسک) جیو نیوز کے اینکر پرسن اور مشہور پروگرام آپس کی بات کے میزبان منیب فاروق کا بیٹاانتقال کر گیا ہے۔ منیب فاروق کے بیٹے کی عمر 2سال تھی اور کچھ عرصہ سے علیل تھا۔ نماز جنازہ کل چکوال میں ادا کی جائے گی۔ بیٹے کے انتقال پر نواز شریف و شہباز شریف دیگر اہم شخصیات نے گہر ے افسوس کا اظہار کیا ہے۔