منگل‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2025 

برطانوی شہریوں کےقتل کے حوا لے سے پاکستان خطرناک ممالک میں سرفہرست

datetime 14  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کر ا چی (نیوز ڈیسک) دنیا بھر میں برطانوی شہریوں کے قتل کے حوالے سے پاکستان خطرناکممالک میں سرفہرست ہے، گزشتہ چار بر سو ں میں37 برطانوی شہری پاکستان میں قتل کردیئے گئے۔ برطانوی اخبار ’ڈیلی میل‘نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ چار برس میں بیرونی دنیا میں سب سے زیادہ برطانوی شہری پاکستان میں قتل ہوئے۔ گزشتہ چا ر برس میں دنیا بھر میں ڈھائی سو برطانوی شہری قتل کردیئے گئے۔ 2012سے اگست2015کے درمیان 37برطانوی شہری پاکستان میں قتل کردیئے گئے۔جمیکا اور امریکا بھی برطانوی شہریوں کیلئے خطرناک ثابت ہوئے اوراسی مدت میں دونوں ممالک میں چار چار برطانوی سیاح سالانہ کے حساب سے قتل کیے گئے۔دیگر مقامات میں تیونس میں گزشتہ سال جون میں درجنوں برطانوی سیا حو ں کو قتل کردیا گیا۔ پندرہ ممالک جہاں سب سے زیادہ برطانوی شہریوں کا قتل ہوان میں دو یورپی ممالک فرانس اورا سپین ہیں جہاں بیس شہریوں کا قتل کیا گیا۔دفتر خارجہ سے حاصل اعداد و شمار کے مطابق 2012 اور 2014 کے درمیان برطانوی شہریوں کے قتل میں تقریباً 60 فیصد اضافہ ہوا۔ دہشت گردانہ حملوں اورہائی پروفائل قتل کی وجہ نے دنیا بھر میں برطانوی شہریوں پر اثر ڈالا ہے۔جنگ رپورٹر رفیق مانگٹ کے مطابق گزشتہ چار برس میں برطانوی شہریوں کے قتل کے حوالے سے جو اعدادوشمار دیئے گئے، ان کے مطابق پاکستان میں 37،تیونس میں 34،جمیکا میں 18،امریکا میں 15،فرانس میں 14،جنوبی افریقہ میں 11، یوکرائن میں 10،الجیریا اور آسٹریلیا میں 7،بارباڈوس اور افغانستان میں چھ 6،برازیل اور مصر میں پانچ ،بنگلا دیش، بھارت اور یوگنڈا میں4،قبرص، ملائیشیا، میکسیکو، مراکش، ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو، زیمبیا میں تین تین قتل ہوئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…