بدھ‬‮ ، 12 مارچ‬‮ 2025 

نیا خیبرپختونخوا۔۔وزیر اعلیٰ خیبر پختوانخواکاایک اورسکینڈل منظر عام پر آگیا

datetime 14  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)کیپٹل سٹی پولیس چیف پشاور کیلئے خریدی گئی 3500سی سی لینڈ کروزر وزیر اعلیٰ خیبر پختوانخواہ کے خاندان کے زیر استعمال ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب نے ٹوکن ٹیکس ڈیفالٹر اور نان رجسٹرڈ گاڑیوں کیخلاف جاری کریک ڈاﺅن کے دوران 23فروری کو ڈیفنس میں جعلی نمبرپلیٹ والی لینڈ کروزر گاڑی کو روکا تھا ۔ گاڑی میں سوار شخص نے اپنا تعارف وزیر اعلیٰ خیبر پختوانخواہ کے صاحبزادے کے طو رپرکرایاتھا تاہم محکمہ ایکسائز نے گاڑی کو اپنے قبضے میں لے کر وزیر اعلیٰ کے صاحبزادے کو دوسری گاڑی سے گھر روانہ کیا تھا۔ بعد ازاں محکمہ ایکسائز کو بتایا گیاکہ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر گاڑی پر جعلی نمبر پلیٹ لگائی تھی اور خیبر پختوانخواہ حکومت کی طرف سے گاڑی کی رجسٹریشن کے کاغذات بھجوائے جانے کے بعد گاڑی واپس کر دی گئی تھی ۔ تاہم نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ مذکورہ 3500سی سی لینڈ کروزر 2008ءمیں سی سی پی او پشاور آفس کےلئے خریدی گئی تھی اور محکمہ ایکسائز پشاور نے بھی اس کی تصدیق کی ہے کہ گاڑی سی سی پی او آفس کے نام پرہی رجسٹرڈ ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟


میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…