بدھ‬‮ ، 12 مارچ‬‮ 2025 

نئے عام انتخابات کی گھنٹی،حکمران جماعت نے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کو اہم ہدایات جاری کردیں

datetime 14  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوزڈیسک)نئے عام انتخابات کی گھنٹی،حکمران جماعت نے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کو اہم ہدایات جاری کردیں،پاکستا ن مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے آئندہ انتخابات کے تنناظر میں اورعوام میں مسلم لیگ ن کا امیج مزید بہتر بنانے کے لئے اراکین قو می و صوبائی اسمبلی کو اپنے انتخابی حلقوں میں زیادہ سے زیادہ وقت گزارنے کے احکامات جاری کر دئیے ،کارکنوں اور عوام سے رابطے بڑھانے اور دیرینہ مسائل حل کرانے کےلئے بھی اقدامات کی ہدایات جاری کر دی گئیں۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے عوام اور کارکنوں کی طرف سے منتخب اراکین اسمبلی کی طرف سے حلقہ انتخاب کادورے نہ کرنے کی شکایات کا ازالہ کرنے کے لئے ہدایات دی ہیں کہ تمام اراکین قومی وصوبائی اسمبلی اپنے حلقہ انتخاب پر بھرپور توجہ دیں اور اس کےلئے تواتر کے ساتھ دورے کئے جائیں۔ اراکین اسمبلی سے کہا گیا ہے کہ حلقے میں عوام خصوصاً کارکنوں سے نہ صرف رابطے رکھے جائیں بلکہ ان کے دیرینہ مسائل کو بھی حل کرانے کے لئے کوشش کی جائیں ۔ اراکین اسمبلی کو کہا گیا ہے کہ ان رابطوں کے دوران مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی طرف سے عوام کی فلاح و بہبود کےلئے اٹھائے جانے والے اقدامات سے بھی آگاہ کریں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟


میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…