جمعہ‬‮ ، 12 ستمبر‬‮ 2025 

یوسف رضا گیلانی کا بیٹا کس کے پاس ہے ،شہباز تاثیر کی رہائی کیسے ہوئی؟ مولانا سمیع الحق سچ سامنے لے آئے

datetime 14  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( نیوزڈیسک) جمعیت علمائے اسلام (س) کے سربراہ سربراہ مولانا سمیع الحق نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا مغوی صاحبزادہ ازبک طالبان کے پاس ہے ،یوسف رضا گیلانی اپنے بیٹے علی حیدر گیلانی کی بازیابی کے لیے متعدد بار ملے ہیں اوران کی مدد کر رہے ہیں،شہباز تاثیر کو طالبان نے خود چھوڑا انہیں کسی اور نے رہا نہیں کروایا۔لاہو رمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا سمیع الحق نے کہا کہ حقوق نسواں بل شریعت کے منافی اور خاندانی نظام تباہ کرنے کا بل ہے، حکومت سے مطالبہ کرتا ہوں کہ بل واپس لیا جائے۔انہوں نے کہا کہ جے یو آئی (س) کے زیر اہتمام کنونشن میں بھی تمام علماءکرام نے اس بل کو واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔ انہوںنے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ حیدر گیلانی ازبک طالبان کے پاس ہیں۔ یوسف رضا گیلانی اس سلسلہ میںمتعدد بار مجھ سے ملے ہیں اور ہم ان کی مدد کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوںنے شہباز تاثیر کی بازیابی کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ انہیں طالبان نے خود چھوڑا ہے ان کی رہائی کسی آپریشن کے ذریعے ممکن نہیں ہوئی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…