اسلام آباد (نیوز ڈیسک) معروف اینکر پرسن ریحام خان کی سماجی تنظیم ’’مور‘‘ کی رکنیت حاصل کرنے کے لئے رابطہ کرنے والوں کی تعداد 2 ہزار سے تجاوز کر گئی پشاور‘ کراچی اور لاہور سے زیادہ رکنیت حاصل کرنے کے لئے درخواست کی گئی ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ریحام خان نے خواتین کے تحفظ کے لئے سماجی تنظیم مور کا قیام عمل میں لایا ہے جس کے بعد سے اس تنظیم میں شامل ہونے والوں کی تعداد میں برابر اضافہ ہو رہا ہے۔ ریحام کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ تعداد 2300‘ پشاور 1100 لاہور سے 600 سے زائد لوگوں نے رکنیت حاصل کرنے کے لئے رابطہ کیا ہے۔ مزید لوگ بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹس کے ذریعے سے بھی رابطہ کر رہے ہیں۔