بدھ‬‮ ، 12 مارچ‬‮ 2025 

شہباز تاثیر کی رہائی کیوں،کب اور کیسے؟ وزارت داخلہ نے تمام افواہوں کاجواب دیدیا،رپورٹ جاری

datetime 13  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پیپلز پارٹی کے رہنما سابق گور نر پنجاب سلمان تاثیر کے صاحبزادے شہباز تاثیر کی مبینہ آپریشن کے ذریعے بازیابی سے متعلق انکوائری رپورٹ وزیر داخلہ کو پیش کر دی گئی جس میں انکشاف کیا گیا کہ حقائق اور شواہد سے پتہ چلتا ہے کہ شہباز تاثیر کو کسی آپریشن کے ذریعے نہیں بازیاب کرایا گیا بلکہ اغواءکاروں نے از خود اسے چھوڑا ۔رپورٹ کے مطابق یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ شہباز تاثیر کو ایسے ہی رہا کیا گیا یا ان کی رہائی کے عوض کوئی تاوان وصول کیا گیاوزارت داخلہ کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق کسی کو یہ حق نہیں پہنچتا کہ وہ اس واقعہ کو اپنی کارکردگی سے منسوب کرے اور متعلقہ افسروں کو اس سلسلے میں سخت تنبیہ کی سفارش کی گئی ۔واضح رہے کہ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے سپیشل سیکریٹری داخلہ کی سر براہی میںایک اعلیٰ سطحی کمیٹی کو واقعہ کی انکوائری کاحکم دیتے ہوئے رپورٹ دو روز میں طلب کی تھی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟


میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…