بدھ‬‮ ، 12 مارچ‬‮ 2025 

پاکستانی خواتین پولیس اہلکاروں کیلئے حکم آگیا

datetime 13  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک)پاکستانی خواتین پولیس اہلکاروں کیلئے ایسا حکم آگیا جس کے بارے میں کوئی سوچ بھی نہیں سکتاتھا،خواتین پولیس اہلکاروں کوشلوار قمیض یاعبایاپہن کر ڈیوٹی سر انجام دینے سے روکدیا گیا،پینٹ شرٹ کا پہننا لازمی قرار دیدیا گیا،انسپکٹرجنرل پولیس پنجاب مشتاق سکھیرا نے خواتین اہلکاروں کوعبایاپہن کر ڈیوٹی سر انجام دینے سے روکدیا ،نیلے رنگ کی شلوار قمیض کی بجائے نئی یونیفارم پینٹ شرٹ کا پہننا بھی لازمی قرار دیدیا گیا ۔ بتایا گیاہے کہ آئی جی پولیس نے اپنے حکم نامے میں کہا ہے کہ خواتین اہلکار ڈیوٹی کے دوران عبائے کا استعمال نہیں کریں گی جبکہ خواتین اہلکار نیلے رنگ کی شلوار قمیض کی بجائے نئی یونیفارم پینٹ شرٹ پہن کر ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔ آئی جی نے کہا ہے کہ ڈیوٹی کے دوران عبایا پہننے والی خواتین اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔ ذرائع کے مطابق آئی جی کے نئے احکامات کے بعد خواتین اہلکاروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے اور ان کا کہنا ہے کہ مسلمان ملک میں عبایا پہننے سے روکنا حیران کن ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟


میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…