بدھ‬‮ ، 12 مارچ‬‮ 2025 

بھارت کا پاکستانی شائقین کیلئے ویزا پالیسی نرم کرنے کا اعلان

datetime 12  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوز ڈیسک) بھارت کی جانب سے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کپ کے دوران پاک، بھارت میچ سے لطف اندوز ہونے والے پاکستانی شائقین کے لئے ویزا انتظامات میں نرمی کا فیصلہ کیا ہے، واضح رہے کہ اس سے پہلے دھرم شالہ سے کولکتہ پاک بھارت میچ منتقل ہونے پر شائقین کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔ ویزا نرمی پالیسی کے مطابق 65 سال سے زائد اور 15 سے کم عمر والے مقامی پولیس سٹیشن میں رپورٹ کرنے سے مستثنیٰ ہونگے، ویزا جاری کرتے وقت بھارتی حکام ریٹرن ائیر ٹکٹ طلب نہیں کریں گے۔ مداحوں کو ایک سے زائد شہرو ں کا قلیل مدتی ویزا جاری کیا جائے گا۔ بھارتی وزارت داخلہ کے مطابق جن پاکستانی مداحوں نے دھرم شالہ کا ویزا لگوا لیا تھا وہ اِسے کولکتہ کے ویزے میں تبدیل کرانے کیلئے پاکستان میں بھارتی مشنز سے رابطہ کرسکتے ہیں ، بھارت میچ کے ٹکٹس اور رہائش کی تفصیلات کی موجودگی میں پاکستانی مداحوں کو ان تمام شہروں کا ویزا دینے کو تیار ہے جہاں پاکستان کے میچز ہوں گے۔ بھارتی وزارت داخلہ کے مطابق اگر پاکستانی ٹیم سیمی فائنل یا فائنل تک پہنچی تو ویزوں کی تعداد بڑھائی جاسکتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟


میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…