ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

دشمن نے بدلہ لینے کیلئے بندے اتار دیئے ‘پورے صوبے میں ہائی الرٹ

datetime 12  مارچ‬‮  2016 |

کراچی ( نیوز ڈیسک ) وفاقی حکومت نے حکومت سندھ کو خبردار کردیا ہے کہ پٹھان کوٹ واقعہ کے بعد بھارت کی جانب سے پاکستان سے بدلہ لینے حکمت عملی تیار کرلی گئی ہے بھارت نے پاکستان کی فوجی وحساس تنصیبات پر حملوں کے لیے بعض کالعدم تنظیموں جن میں تحریک طالبان پاکستان شامل ہیں کی خدمات حاصل کرلی ہیں ، یہ اطلاع نیشنل کاؤنٹر ٹیرازم اتھارٹی ( نیکٹا ) نے حکومت سندھ کو دی ہے جس پر صوبائی محکمہ داخلہ نے خط No:INCH ( CMC ) HD/ 1 ۔ 4 / 2016 میں ڈی جی رینجرز اور ا?ئی جی سندھ پولیس کو آگاہ کیا گیا ہے کہ پٹھان کوٹ واقعہ کے بعد بھارت نے پاکستان سے بدلہ لینے کی حکمت عملی طے کرلی ہے اور وہ پاکستان کے اندر فوجی تنصیبات کے علاوہ دیگر حساس تنصیبات کو نشانہ بنانا چاہتا ہے اس کے لیے بعض بلوچ علیحدگی پسندوں اور کالعدم ٹی پی پی کی خدمات حاصل کرلی ہیں ، خط میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بعض حملہ ا?ور قندھار سے پاکستان میں داخل ہوچکے ہیں اور وہ پاکستان میں اہم مقامات پر حملے کرسکتے ہیں اس لیے وہ فوری طور پر سیکیورٹی کے انتظامات سخت کیے جائیں اور گشت میں اضافہ کیا جائے فوجی اور حساس تنصیبات کی سیکیورٹی کا ازسرنو جائزہ لیں اور مشکوک سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھی جائے تاکہ کسی ناخوشگوار صورتحال کو قبل ازوقت کنٹرول کیا جاسکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…