بدھ‬‮ ، 12 مارچ‬‮ 2025 

پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن ،جہانگیر ترین ،عبدالعلیم خان نے صوبائی صدر کےلئے چوہدری سرور کو متفقہ امیدوا ر نامزد کر دیا

datetime 11  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن میں جہانگیر خان ترین اور عبدالعلیم خان نے پنجاب کی صدارت کےلئے پارٹی رہنماو ¿ں اور باہمی مشاورت کے بعد چوہدری محمد سرور کو متفقہ امیدوار نامزد کر دیا ۔اس امر کا اعلان انہوں نے یہاں مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔عبدالعلیم خان نے کہا کہ وہ پارٹی کے وسیع تر مفاد کےلئے پنجاب کی صدارت کا الیکشن لڑنے سے دستبردار ہو رہے ہیں ہم اپنی توانائیاں پی ٹی آئی کی بہتری اور مضبوطی کےلئے استعمال کریں گے ۔جہانگیر ترین اور عبدالعلیم خان نے کہا کہ تحریک انصاف پاکستان کا سیاسی مستقبل ہے انشا ءاللہ جب بھی آزاد ،غیر جانبدار اور شفاف ماحول میں انتخابات منعقد ہوئے ۔عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی ملک گیر کامیابی حاصل کرے گی اورمستقبل کے سیاسی نقشے میں صوبہ پنجا ب انتہائی اہم کردار ادا کرے گا جس کے پیش نظر پی ٹی آئی کی صوبائی سطح پر انتہائی فعال اور متحرک قیادت سامنے لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔جہانگیر ترین اور عبدالعلیم خان نے کہا کہ مثبت جمہوری ماحول میں انٹرا پارٹی الیکشن تحریک انصاف کا طرہ امتیاز ہیں اور انشا ءاللہ ہم پی ٹی آئی کے مفاد میں باہمی مشاورت سے سب کو ساتھ لے کر چلنے کی کوشش کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ کسی کو غلط فہمی میںنہیں رہنا چاہیے، پی ٹی آئی کی مقبولیت میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے اور اس کے برعکس سوچنے والوں کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا عمران خان نے ملک میں نیا سیاسی کلچر متعارف کرایا ہے جس سے خواتین اور نوجوان طبقے کی ملکی سیاست میں شمولیت میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے ۔جہانگیر ترین اور عبدالعلیم خان نے صوبائی صدارت کےلئے متفقہ نامزدگی پر چوہدری محمد سرور کو مبارکبا ددی اور ان کےلئے نیک تمناو ¿ں کا اظہار کیا ۔چوہدری محمد سرور نے کہا کہ وہ جہانگیر ترین ، عبدالعلیم خان اور شعیب صدیقی کے مشکور ہیں جنہوں نے انہیں صوبائی سطح پر پارٹی کی تنظیم کےلئے کام کرنے کا اہل سمجھا ہے و ہ انشا ءاللہ پارٹی کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے ۔قبل ازیں پنجاب کے مختلف اضلاع سے سابق پارٹی عہدیداران کا باہم مشاورتی اجلاس منعقد ہوا جس میں مختلف اضلاع اور پنجاب کے عہدیداروں کے ناموں پر تفصیلی مشاور ت کی گئی ،ممبران صوبائی اسمبلی محمد شعیب صدیقی ، سبطین خان ،رائے عزیز اللہ ،عمر ڈار، بیرسٹر منصور سرور ،رائے حسن نواز اور بریگیڈئیر گھمن نے بھی اجلاس اظہار خیال کیا اجلاس میں پی ٹی آئی لاہور کے سابق جنرل سیکرٹری میاں محمد افتخار کے والد کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اظہار تعزیت کیا گیا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟


میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…