لاہور(نیوز ڈیسک)لاہور کے ترقیاتی ادارہ ’’ایل ڈی اے ‘‘ نے تاحال نیب پنجاب کو میٹروبس پروجیکٹ کا ریکارڈ فراہم نہیں کیا نیب پنجاب نے میٹرو بس پروجیٹ میں پائی جانے والی بعض بے قاعدگیوں کی شکایات کی روشنی میں تحقیقات کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور چند روز قبل نیب نے ڈی جی ایل ڈی اے سے میٹرو بس پروجیکٹ کا ریکارڈ طلب کیا تھا اس معاملے میں ایل ڈی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ منصوبے کا ریکارڈ ایل ڈی اے ایمبرسن روڈ پر واقع ایل ڈی اے کمپلیکس کی بالائی منزل پررکھا گیا تھا لیکن جب ایل ڈی اے کی بالائی منازل کو آگ نے اپنی لپیٹ میں لیا تو نہ صرف اس سانحہ میں24افراد کی قیمتی جانیں ضائع ہوئیں جبکہ الماریوں میں پڑا ریکارڈ بھی جل کر راکھ ہوگیا تھا ،ذرائع کے مطابق آتشزدگی سے جلنے والے ریکارڈ میں میٹروبس منصوبے کا ریکارڈ بھی شامل تھا تاہم اس سلسلے میں جب ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی تو ان سے رابطہ نہ ہوسکا ۔