بدھ‬‮ ، 12 مارچ‬‮ 2025 

ملک بھر میں بارشیں بارانی علاقوں کیلئے سونا، دیہی علاقوں کی فصلوں کیلئے چاندی کا روپ دھار گئیں

datetime 11  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ملک بھر میں نئے بارشوں کے سلسلے نے بارانی علاقوں کیلئے سونا جبکہ دیہی علاقوں کی فصلوں کیلئے چاندی کا روپ دھار گئیں ۔ آئندہ دو روز مزید بارشیں متوقع ہونے کے باعث ندی نالوں میں شدید طغیانی کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے آج بھی اسلام آباد سمیت ملک بھر میں موسلا دھار بارش رہے گی ۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد ،23، جھنگ 50، جہلم 46، منڈی بہاؤ الدین 39، سرگودھا 29، گوجرانوالہ 25، مری 24، منگلا 23، بنوں اور کوہاٹ 17، بالا کوٹ 13 ملتان 21، فیصل آباد 20، کشمیر 34، مالم جبہ 28، لاہور 7، ملتان 21، دالبندین 5جبک سبی 3ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا یہ سلسلہ 14 مارچ تک جاری رہے گا جبکہ 15مارچ کے وقفے کے بعد 16مارچ کو بادلوں کا ایک نیا سلسلہ بلوچستان میں داخل ہوگا جو اگلے دو دن میں پنجاب اور خیبر پختونخوا میں پھیل جائے گا سیلاب کے خطرے سے آگاہ کرتے ہوئے ڈی جی محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ ان بارشوں سے دریاؤں میں طغیانی کا کوئی اندیشہ نہیں ہے جبکہ ندی نالوں میں سیلاب آسکتا ہے اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خطرہ ہے انہوں نے کہا کہ حالیہ بارشیں فصلوں کیلئے بہت مفید ہیں ان سے فصلوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچے گا آئندہ چوبیس گھنٹوں میں اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں اور کشمیر میں موسلا دھار بارش کا امکان ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟


میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…